آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور لاہور سکول سسٹم کے مشترکہ زیر اہتمام لاہور سکول سسٹم کی تمام 53 برانچز میں سپورٹس گالا 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور لاہور سکول سسٹم کے مشترکہ زیر اہتمام لاہور سکول سسٹم کی تمام 53 برانچز میں سپورٹس گالا 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔جبکہ مہمانان گرامی میں گراہم گیس کنٹری ہیڈ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن برٹش ہائی کمشن، ڈاؤ یاو ڈ ائیریکٹر پو لیٹیکل افئیرزکونسلیٹ جنرل چائنہ لاہور، شیخ انریری کونسل کونسلیٹ جنرل لاہور فلپائن، صائمہ انور سیئنر ایجوکیشن ایڈوائزر برٹش ہائی کمشن، کاشف مرزا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن، مرزا حسنین عباس چیئر مین لاہور سکول سسٹم، مرزا کاشف علی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن، مرزا عاطف علی ڈائریکٹر لاہور سکول سسٹم، کرکٹرعثمان قادر، شاہ رخ خان صدر جرمن مسلم کونسل اینڈفرینڈز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اورلاہور سکول سسٹم کے زیر اہتمام پروقار سپورٹس گالا2023 تقریب میں طلبہ و طالبات کو بہترین کارکردگی کی بناء پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں معزز مہمانوں نے ایوارڈزجیتنے والے طلباء کو مبارکباد دی او ر سپورٹس گالاجیسی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر لاہور سکول سسٹم کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ فروغ تعلیم کے لئے ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ برقرار رہے گا۔مرزا کاشف علی نے ایوارڈزجیتنے والے طلباء کو مبارک باد دی اور سپورٹس گالاجیسی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر لاہور سکول سسٹم کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت بھی نجی تعلیمی اداروں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔
===============