ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کی خصوصی ہدایت پر ریڈیو پاکستان نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی نشریات ترتیب دیں

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن
پریس ریلیز
06.02.23
رپورٹ۔(نور احمد عباسی (
ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کی خصوصی ہدایت پر ریڈیو پاکستان نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی نشریات ترتیب دیں جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ ریاستی نشریاتی ادارے نے IIOJK محاصرہ زدہ کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے والے خصوصی میراتھن نشریات پروگرام، ٹاک شوز، خصوصی انٹرویوز، پروموز، دستاویزی فلمیں نشر کیں۔ ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی وسیع کوریج کی گئی۔جس پر دن کی مناسبت سے بینرز آویزاں کئے گئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریڈیو پاکستان کا ٹویٹر اکانٹ بھارت میں بلاک ہے، معلومات تک رسائی سے انکار اور اظہار رائے کی جمہوری آزادی پر قدغن لگا دی گئی تھی۔ ریڈیو پاکستان کے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر پابندی عائد ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ریڈیوپاکستان کے پہلے انگریزی چینل Planet FM 87.6 اورشعبہ خبر اور حالات حاضرہ کے چینل میں یوم یکجہتی ِکشمیر کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان او ر دنیابھرکے کشمیریو ں نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناکر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی قابض افواج کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بدترین جبر کو بھی بے نقاب کرنا تھا۔ ریڈیو پاکستان نے IIOJK کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پروگرامز بھی نشر کیے۔ریڈیوپاکستان کے اولین انگریزی چینل Planet FM87.6 اور شعبہ خبر اور حالات حاضرہ کے چینل نے بھی IIOJK کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جس میں سینیٹر فوزیہ ارشد،سابقہ ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ سنٹر ریٹائرڈ کرنل خالد تیمور اکرم، کرنل ڈاکٹر طلعت شبیر، حریت رہنما مشعال ملک، ان کی صا حبزادی رضیہ سلطانہ، چیئرمین کشمیر کمپین گلوبل ظفر احمد قریشی، پروفیسر ڈاکٹر مجیب افضل اور پروفیسر ڈاکٹر منور حسین نے براہ راست شرکت کی جبکہ امریکہ میں مقیم
معروف متحرک کشمیری کارکن سردار ظریف خان، نوجوان سماجی کارکن علیم خان خان اورسلمان سلیم خان نے انٹرنیٹ کے ذریعے پروگرام میں شر کت کر کے موقع کی مناسبت سے اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کیا اوراس کے ساتھ ساتھ نیو یارک امریکہ میں مقیم ریڈیو پاکستان کے نمائندے فاروق مرزا کی مدد سے یوم یکجہتی ِ کشمیر کی مناسبت سے ٹائم اسکیئر پر منعقدہ ریلی میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ افرادکے براہ راست تاثرات نشر کیے گئے۔ اس خصوصی ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض انچارج Planet FM 87.6 عمران جاوید، سینئر پروڈیوسر منیبہ بخش ملک، پروڈیوسر کامران طارق کے ہمراہ عبدالرافع سہیل، شہلا ملک، ذیشان خٹک، مریم خان، محمد احمد اور جنت منیر نے نبھائے۔ جبکہ شعبہ خبر اور حالات حاضرہ کے زیراہتمام خصوصی نشریات میں میزبانی کے فرائض تصور زمان بابر، پروڈیوسر ز اسد اللہ خان، غلام مجتبیٰ میمن اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر و ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افئیرز امان اللہ سپرا نے فرائض نبھائے۔
=========================