۔صوبائی وزیرصحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا کوئٹہ میں انعقاد ملک اور صوبے کے امن کے لیۓ بہترین اقدام ہے وہ تمام کھلاڑیوں کو بلوچستان آمد پر خوش آمدیدکہتے ہیں

کوئٹہ 4 جنوری ۔صوبائی وزیرصحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا کوئٹہ میں انعقاد ملک اور صوبے کے امن کے لیۓ بہترین اقدام ہے وہ تمام کھلاڑیوں کو بلوچستان آمد پر خوش آمدیدکہتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کا کوئٹہ میں انعقاد ان عناصر کو ایک موثر جواب ہے جو کہتے ہیں کہ بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بہتر نہیں ااور ایک واضع پیغام بھی ہے کہ بلوچستان کے محب وطن اور پر امن عوام کھیلوں سےدلچسپی رکھتے ہیں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ
میچ کے انعقاد کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،پاک فوج،  قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں
مشکل حالات میں تمام اداروں نےملکر اس ایونٹ کے لئے بھر پور انتظامات کئے ہیں، انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور بلوچستان کے عوام کا جوش وخروش دیکھنے کے لائق ہے ، مستقبل میں بھی ایسے میچز کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کو تفریح کا ذریعہ میسر ہو ۔

خبرنامہ نمبر 612/2023
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھوں کے نمائشی میچ کوٹئہ میں ہونے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا بے شمار نامور کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان ایک پر امن صوبہ ہے جہاں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹ مقابلوں میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے انقعاد کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو پاکستان مدعو کررہا ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچ شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بنیں گے، ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں متوازن ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔