ہندوستانی بلے بازوں کا تیز ترین ٹی 20 رنز کا ریکارڈ

ہندوستانی بلے بازوں کا تیز ترین ٹی 20 رنز کا ریکارڈ

ہندوستانی کرکٹ ہر دور میں ایک اسٹار بلے باز سے لطف اندوز ہوتی ہے۔
==================

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب جمعے کی شام کو کراچی میں سپر اسٹار شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہورہی ہے۔ شادی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی پی ایس ایل کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شاہد آفریدی کو بولنگ کررہے ہیں اور شاہین کے سسر روایتی انداز میں جارحانہ اسٹروک کھیل رہے ہیں۔ادھر پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان 9 فروری کو ثقلین مشتاق کی بیٹی سے باضابطہ رشتہ ازدواج سےمنسلک ہورہے ہیں۔
=======================
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھواں ایڈیشن کے وارم اپ میچز 6فروری سے شروع ہوں گے، میگا ایونٹ سے قبل ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 6فروری کو بنگلہ دیش اور دوسرا میچ 8فروری کو میزبان جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ میگا ایونٹ کے باضابطہ آغاز سے قبل 6فروری کو پانچ ورام اپ میچز کھیلے جائیں گے ۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 10 سی26فروری تک جنوبی افریقا کے تین شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ،میزبان جنوبی افریقا اور سری لنکاشامل ہیں۔اسی طرح گروپ بی میں انگلینڈ،بھارت،آئرلینڈ،پاکستان اور ویسٹ اندیزشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں سے ناک آئوٹ مرحلے سیمی فائنل کیلئے 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 23 فروری جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 26فروری کو کھیلا جائے گا۔

============================
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈ ملنے کے بعد کپتان بابراعظم نے خصوصی فوٹو سیشن کروایا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2021 اور 2022 میں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ گھر میں فوٹو سیشن کرایا۔

بعد ازاں بابراعظم نے اپنی ٹرافی اور کیپس کے ساتھ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر ایپ لوڈ کیا ، تصاویر میں آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئرکے کیپس اور تینوں ٹرافیز شامل ہیں۔

تصاویر کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ’ تم اپنے آپ میں ایک جادو ہو ۔واضح رہے کہ بابر اعظم 2021 میں آئی سی سی ٹیسٹ اور او ڈی آئی ٹیم آ ف دی ایئر میں شامل تھے، 2021 میں بابر اعظم کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔