آسٹریلین ہائی کمیشن اورکنیئرڈ کالج کے زیراہتمام اور پی سی بی ویمن ونگ کے تعاون سے چوتھاکرکٹ گرلزٹورنامنٹ اختتام پذیرہوا۔

لاہور۔۔(رفیق خان سے)آسٹریلین ہائی کمیشن اورکنیئرڈ کالج کے زیراہتمام اور پی سی بی ویمن ونگ کے تعاون سے چوتھاکرکٹ گرلزٹورنامنٹ اختتام پذیرہوا۔جس کامقصد

کرکٹ کھیل کی وساطت سے لڑکیوں کو بااختیار بننے کا شعور دینا تھا۔voice of sports کے مطابق کنیرڈ خواتین کالج کی سرسبز گراونڈ پر فائنل میچ میں کنیرڈ کرکٹ اکیڈمی نے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول کو باآسانی 77 رنز سے شکست دی۔میچ کے مہمان خصوصی کے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمیشنرنیل ہاکنیز تھے۔اس موقعہ پر پاکستان ویمن کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک۔کالج کی ڈین مشا اسد خان۔کالج کی پرنسپل رخسانہ ڈیوڈ ۔کالج کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عمارہ روباب۔سابق ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب مودودجعفری۔سپناسر ادارے کے نمائندہ قومی ویمن انڈر 19ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا ہائی کمیشن اور کالج کے دیگر آفیشلز بھی موجودتھے۔آسٹریلیا کے ہائی کمیشنر نیل ہاکنیز نے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی شرکت اور اس کے شاندار انعقاد پر کنیئرڈ کالج اور پی سی بی ویمن ونگ کو مبارک بعد دی اور کہا کھیل دقیانوسی خیالات کو دور کرنے میں مدد کرسکتاہے۔ان کا کہنا تھا دوران کھیل شاندار کھیل سے ان کے اعتماد بڑھتا ہے۔۔اور دیکھنے والے ان سے متاثر ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا انھیں بتایا گیا ہےکہ میچ کو سپروائز بھی خواتین نے ہی کیا۔یہ بھی ان کے اعتماد اضافہ کرئےگا۔تانیہ ملک نے کہ اس کامیاب ٹورنامنٹ کو دیکھ کر انھیں بے حدخوشی ہوئی ہے۔ہماری انڈر 19 ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی۔عالمی کپ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کیاہے۔ان سمیت دیگر نے بھی اپنےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔فائنل میچ میں کنیرڈ اکیڈمی نے دس اوورز۔میں 123 رنزبنائے۔سمعیہ افسر۔نے گروانڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروک کھیلتے ہوئے 75رنز بنائے۔سینٹرل ماڈل سکول کی ٹیم اکیڈمی کے باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور ان کے تمام کھلاڑی صرف 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔رقعیہ رحمان نے 21 رنز بنائے۔عریشہ شیخ نے 3۔علینہ یاسین نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ٹورنامنٹ کی بہترین فیلڈر سمعیہ افسر۔بہترین بیٹر طیبہ زہرا۔بہترین باولر عریشہ شیخ۔اور ایشل سعید بہترین وکٹ کیپر قرار پائیں۔۔مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور گولڈ میڈل پہنائے۔ دیگر آفیشلز نے ہارنے والی ٹیم کو میڈل پہنائے۔اور آفیشلز کو یاد گاری سوئنیر تقسیم کئے۔جبکہ کالج کی جانب سے مہمان خصوصی کو یاد گاری سوئنیر دیا گیا۔۔میچ دیکھنے کیلئے کینئرڈ کالج کے کوچ ندیم طفر۔کالج کی طالبات۔کی کثیر تعداد موجودتھی۔
=====================