4 دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا، سعودی عرب کا بڑا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے 4 دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے مخصوص ایئر لائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 4 دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرا دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے ایک نئی مفت ویزا پالیسی متعارف کروائی ہے جو سعودیہ ایئر لائنز اور فلائی ناس ایئر لائنز میں سفر کرنے والوں کے لیے ہے۔

چار روز کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا جو ملک میں سیاحت یا عمرے کی غرض سے آنے کے خواہش مند ہوں گے، جب کہ یہ ویزا ٹکٹس کے ساتھ جاری کیا جائے گا، جو 3 مہینے تک کار آمد ہوگا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اس سلسلے میں ایک الیکٹرانک سروس کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مملکت میں رکنے والے مسافر داخلہ ویزا حاصل کر سکیں گے۔ ’اسٹاپ اوور‘ کے لیے ٹرانزٹ ویزے کے تحت ان لوگوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ملے گی، جو عمرہ کرنا، مدینہ میں مسجد نبوی کا دورہ، یا مملکت کا ٹور کرنا چاہتے ہیں۔

اسٹاپ اوور ویزا مسافروں کو مملکت میں 96 گھنٹے تک رہنے کی اجازت دے گا، اور زائرین پہلے سے کہیں بڑھ کر سعودی کے بے مثال تاریخی، ثقافتی اور روحانی مقامات کو دیکھنے کا موقع پائیں گے۔

یہ نئی سروس پیر سے مؤثر ہوگئی ہے اور مسافر سعودیہ ایئر لائنز اور فلائناس کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے ٹرانزٹ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-transit-visa/
======================
ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ واسطی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان کی بولڈ لباس کی تصاویر ان کے ہی کسی دوست نے لیک کی تھیں۔

ماضی میں ماریہ واسطی کی سہیلی کے ہمراہ غیر ملکی سمندر کنارے کچھوائی گئی بولڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

حال ہی میں ماریہ واسطی ’نادر علی پوڈکاسٹ‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں اپنی تصاویر لیک ہونے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے فیمنزم پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ہر فرد کے جسم پر اس کی اپنی مرضی ہونی چاہئیے، کسی اور کا کسی دوسرے کے جسم پر کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیمنزم جنس سے بالاتر ہوکر تمام متاثرین کی بات کرتا ہے، چاہے وہ عورت ہو یا مرد ہو۔

اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں پاکستانی اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ہندوستان میں کام کی عزت کی جاتی ہے، وہاں شخصیات سے بڑھ کر محنت اور کام ہوتا ہے۔

ماریہ واسطی کے مطابق بھارت میں کام کرنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں، دونوں ایک ہی سطح پر نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے اور خود کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کرتے، ہمیں خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ شوبز سمیت ہر انڈسٹری لڑکیوں یا لڑکوں کے لیے اتنی ہی بہتر ہوگی، جتنا وہ خود بہتر ہوں گے، انڈسٹریز خراب نہیں ہوتیں بلکہ اس کا انحصار لوگوں پر ہوتا ہے۔

ماریہ واسطی نے دوران پروگرام ایک سوال پر انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کی وائرل ہونے والی تصاویر ان کی ہی کسی دوست نے لیک کی تھیں جو کہ انہوں نے نجی ایلبم میں محفوظ کر رکھی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ بولڈ لباس میں ساحل سمندر پر کچھوائی جانے والی تصاویر میں ان کے ہمراہ ان کی سہیلی عائشہ ہیں اور انہوں نے تمام تصاویر اس وقت نجی ایلبم میں محفوظ کر رکھی تھیں مگر اس وقت سیکیورٹی اور پرائیویسی کے فیچرز نہیں تھے، جس وجہ سے کسی دوست نے ان کی تصاویر وہاں سے چوری کرکے وائرل کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو لوگوں کی آڈیو اور ویڈیو لیک ہو رہی ہیں اور لیک کرنے والے ہی اس عمل کو برا کہ رہے ہوتے ہیں۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ لوگ سوال کریں گے کہ ماریہ واسطی نے پھر ایسی بولڈ تصاویر کیوں کھچوائیں؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ ان کی زندگی ان کی مرضی۔