سجاس کے ممبر کی زوجہ کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے پر اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ کا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر شاہد آفریدی ایک عظیم انسان ہے اللہ نے انہیں انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے، اصغر عظیم سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف

سجاس کے ممبر کی زوجہ کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے پر اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ کا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر

شاہد آفریدی ایک عظیم انسان ہے اللہ نے انہیں انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے، اصغر عظیم سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف

شاہد آفریدی اس سے قبل بھی برے وقت میں اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، آصف خان صدر سجاس

ضرورت مند اسپورٹس جرنلسٹس کی مالی مدد کرنے پر آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ میگا اسٹار لیگ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، شاہد عثمان ساٹی سیکریٹری سجاس

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تمام عہدیداروں، مجلس عاملہ اور ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میگا اسٹار لیگ کی انتظامیہ کا سجاس کے ممبر کی زوجہ کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے، سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ آفریدی فاؤنڈیشن نے مشکل مشکل وقت میں ایک بار پھر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس کے ممبر کی مدد کرکے ہم سب کے دل جیت لئے ہیں، سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سے غیر سرکاری ادارے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں لیکن ان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سب سے آگے نظر آتی ہے، آفریدی فاؤنڈیشن نے کورونا اور سیلاب کے دوران جس طرح ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کا دکھ بانٹا وہ اپنی مثال آپ ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی ماضی میں بھی بیماری اور مشکل حالات میں اسپورٹس جرنلسٹس اور اسپورٹس مین کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔۔۔۔
پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ آفریدی ایک عظیم انسان ہے اللہ نے انہیں انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے، سجاس کی درخواست پر آفریدی فاؤنڈیشن اور میگا اسٹار لیگ کی انتظامیہ کا سجاس کے ممبر کی زوجہ کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا درحقیقت صدقہ جاریہ ہے،
دریں اثناء میں سجاس کے صدر اور سیکریٹری نے باہمی رابطے کا کردار ادا کرنے پر اصغر عظیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔۔۔۔۔

جاری کردہ:
جعفر حسین سیکریٹری اطلاعات، سجاس

=========================