پاکستان کی سویڈن میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کے گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت


پاکستان نے سویڈن میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کے گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام مخالف اس کارروائی سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے

۔اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں اس طرح کی کارروائیاں ہر گز جائز نہیں۔ ترجمان نے کہا ہےکہ سویڈش حکام کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ سویڈش حکام پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔ترجمان نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہےاور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان دوسرے مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔