========================== المی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں جا ری ہے معروف تجزیہ کار اور… ڈیجیٹل تخلیق کار مس ہما بقائی ڈیووس کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کے معروف تجزیہ کار اور…

ڈیجیٹل تخلیق کار مس ہما بقائی ڈیووس کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
وہ ایک

ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ میں ریکٹر

آئی بی اے میں سابق سابق ایسوسی ایٹ ڈین

جامعہ کراچی سے تعلیم حاصل کی۔
==========================================


ڈیووس : بلاول بھٹو زرداری اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات – گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان ڈیووس میں ملاقات ہوئی۔اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون میں اضافے پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے سعودی عرب کے طویل المدت تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
==========================
المی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں جا ری ہے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں
عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اُمور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھربھی اُن کے ہمراہ ہیں۔وزیر خارجہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے معاشی اور سماجی اثرات کے علاوہ علاقائی سلامتی اور ا ستحکام سے متعلق پاکستان کاموقف پیش کریں گے۔ بلال بھٹو زرداری موسمیاتی تبدیلی ، خوراک اور توانائی کے تحفظ ، مہنگائی کے دور میں سماجی خدشات اور سست رو معاشی سرگرمیوں کے مسائل پرترقی پذیر دنیا کے نقطہ نظر پرروشنی ڈالیں گے ۔
وزیرخارجہ اور وزیرمملکت اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین سے بھی ملاقاتیں کریں گے