میں بھی قانونی نوٹس بھیجنا چاہوں گا، ارسلان نصیر

پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے شوبز انڈسٹری میں جاری حالیہ قانونی جنگ کے تنازع میں زبردستی چھلانگ لگاتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ارسلان نصیر نے عام اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’شوبز انڈسٹری میں جاری قانونی جنگ کی پیروی کرتے ہوئے میں بھی قانونی نوٹس بھیجنا چاہوں گا‘۔

ارسلان نصیر کس کو اور کیوں قانونی نوٹس بھیجنے کا ارادہ رکھتے اس حوالے سے مزید لکھا کہ ’میں خود کو اپنی پوری زندگی احمقانہ فیصلے کرنے پر قانونی نوٹس بھیجنا چاہوں گا‘۔
یاد رہے کہ حال ہی میں فیروز خان نے خود پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کی بنیاد پر ساتھی فنکاروں کو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرکے قانونی نوٹس بھیجا جس کے اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کئے۔

ان تصاویر میں انہوں نے ساتھی فنکاروں کی نجی اور حساس معلومات بھی ظاہر کر دیں، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے ان معلومات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فنکاروں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔

جس کے بعد یہ تنازع طول پکڑ گیا اور کم و بیش مذکورہ فہرست میں شامل تمام فنکاروں نے فیروز خان کے اس اقدام کو سوچی سمجھی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف محاذ کھڑا کرتے ہوئے انہیں جوابی قانونی نوٹس ارسال کر دیئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فضیلہ قاضی نے بھی سوشل میڈیا پر جاری اس جنگ کو ڈیجیٹل وار قرار دیتے ہوئے اس سے باز رہنے کی اپیل کی تھی