مہش بھٹ کے دل کا آپریشن کامیاب، گھر لوٹ آئے

بالی ووڈ کے مایاناز ہدایت کار مہیش بھٹ دل کی سرجری کے بعد گھر لوٹ آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ کا کہنا ہے کہ والد کو گزشتہ ماہ دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا تھا۔

جس کے بعد رواں ہفتے کے آغاز میں انہیں انجیو پلاسٹی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اب ان کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

راہول بھٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انجیو پلاسٹی کے بعد ڈاکٹرز کا انہیں آرام کرنے کا مشورہ ہے اور والد کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے۔