ریئل اسٹیٹ کے لیے لوگ اسٹار مارکیٹنگ پر بھروسہ کرتے ہیں فرزانہ واثق ۔ہیرو گروپ کے ساتھ حیدرآباد میں گرینڈ شاپنگ مال کی مارکیٹنگ کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب ۔


ریئل اسٹیٹ کے لیے لوگ اسٹار مارکیٹنگ پر بھروسہ کرتے ہیں فرزانہ واثق ۔ہیرو گروپ کے ساتھ حیدرآباد میں گرینڈ شاپنگ مال کی مارکیٹنگ کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب ۔


تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن اسٹار مارکیٹنگ خزانہ واثق نے کہا کہ الحمداللہ اسٹار مارکیٹنگ اپنی شروعات سے ہی کامیاب سے کامیاب ترین پروجیکٹ مکمل کرنے کی روایت پر کاربند ہے اور جس طرح پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ ریئل اسٹیٹ کے لئے مارکیٹنگ کے حوالے سے اسٹار مارکیٹنگ پر بھروسہ کرتے ہیں وہ بھروسہ ہمیں ہر بار پہلے سے زیادہ بہترین اور کامیاب پروجیکٹ کرنے کی طاقت دیتا ہے اور ہمیں کامیابیوں سے ہمکنار کرتا ہے ۔حیدر آباد کے مقامی ہوٹل میں یہ تقریب معروف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ہیرو گروپ کے ساتھ گرینڈ شاپنگ مال کی مارکیٹنگ کے لئے منعقد کی گئی ایک دستخطی تقریب تھی اس موقع پر فرزانہ واثق کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شہریوں سمیت پورے سندھ اور پاکستان بھر سے حیدرآباد آنے والے لوگوں کو ہمیشہ سے ایک بین الاقوامی معیار کے جدید ترین گرینڈ شاپنگ مال کی ضرورت تھی بلکہ حیدرآباد میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کی تھی اشد ضرورت تھی اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے معروف بلڈ ر اور ڈویلپر ہیرو گروپ نے ہیرو ٹاور حیدرآباد میں سنٹر مال ہیرو ٹاور اور پی سی ہوٹل حیدرآباد کا منصوبہ شروع کرکے پورے پاکستان کے لوگوں کی دلی خواہش پوری کردی ہے اور پروجیکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے قابل بھروسا نام اسٹار مارکیٹنگ کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسٹار مارکیٹنگ کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسٹار مارکیٹنگ اپنی روایت کے مطابق عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پروجیکٹ شروع کرتی ہے اور اس وقت بھی کہیں کو جیکٹ پائپ لائن میں ہے جو جلد ہی اسٹار مارکیٹنگ کے ذریعے عوام الناس تک پہنچیں گے تقریب میں ہیرو گروپ کے صدر اسد اللہ برکت ، سی ای او امر برکت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
====================