بڑی پروڈکشن۔اچھا موضوع ۔اور بڑا کردار ملے گا تو ضرور فلموں میں کام کروں گی۔مایہ ناز اداکارہ انجمن


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرائیڈ آف پرفارمنس ملک کے نامور لیجنڈ فلم اسٹار انجمن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں تمام لوگوں کی بے حد مشکور ہوںکہ جنہوں نے آج بھی یاد رکھا ہوا ہے اور مجھے ایک بار پھر اسکرین پر دیکھنے کے متمنی ہیں۔لکس انٹرنیشنل ایوارڈ میں جس شاندار انداز میں مجھے ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔موجودہ دور کے سپر اسٹار نے جس والہانہ انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا میں ان تمام اسٹارز اور لکس انٹرنیشنل کی بھی بے حد مشکور ہوں۔یہ سب میرے مداحین کی محبت اور دعائوں کا ثمر ہے
میں اپنے رب کا جتنا چاہو شکر ادا کروں کم ہے ۔دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے حوالے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں ایک فنکار ہو اور فنکار کا رشتہ فن سے کبھی نہیں ٹوٹتا ۔وقت اور حالات کے مطابق کچھ گیپ ضرور آ جاتا ہے میرے فنی کیریئر میں بھی ایک ٹائم ایسا آیا تھا کہ میں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اس وقت بھی میں چوھدرانی جیسے ٹائٹل رول کر رہی تھی ۔ اچھی کہانی بڑی پروڈکشن۔ بڑے اور اہم کردار آفر ہوئے تو میں ایک مرتبہ پھر عوام کو اپنے فن داکاری اور تجربے سے یہ ثابت کر دیکھاؤں گی کہ انجمن أج بھی انجمن ہے ۔کیا أپ فلموں میں ہیروئن کے رول کرنا چاہیں گی اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ظاہری بات ھے کہ اب میں فلموں میں ماضی کی طرح ناچتی گاتی ہیروئن کے کردار تو نہیں کرسکتی لیکن اپنے فنی تجربے سے کہانی کی ہیروئن اور ٹائٹل رولز تو کر سکتی ہو جس طرح بالی وڈ نے ہیما مالنی ۔امیتابھ بچن کو سامنے رکھ کے کردار لکھائے جاتے ہیں ایسے کرداروں میں مجھے آفر ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی۔ لیکن ہمارے یہان تو ایسا ممکن نظر نہیں آتا ۔اس بات پر انجمن نے کہا کہ یہ پروڈیوسر حضرات کا کام ہے کہ وہ سینئر آرٹسٹوں کو سامنے رکھ کر کردار لکھوائیں۔ موجودہ دور کی فلمی صنعت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو نئے لوگ فلمیں بنا رہے ہیں ان میں ایک پیشن نظر آتا ہے ۔جس کا ثبوت لیجنڈ آف مولا جٹ کی دنیا بھر میں کامیابی ھے۔ ایسی معیاری اور اور انٹرنیشنل پروڈکٹس سےہی فلمی صنعت کا ریوائیول ھو گا۔مخصوص روٹین کی فلمیں اور بڑھتی ہوئی عمر کے ہیرو ہیروئن کا دور ختم ہوچکا ہے ۔اب دور بدل چکا ہے ہمیں بھی اپنی سوچ کے انداز کو بدلنا ہوگا صرف داعوں اور باتوں سے کام نہیں چلے گا کچھ کر کے دکھانا ہوگا ۔کسی فلم ساز نے آپ کو اپنی فلم میں لینے کے لیے رابطہ کیا اس بات کا جواب دیتے ہوئے مسکرانے لگی اور کہا کہ ہمارے یہاں منافقت بہت آتا ہے لوک کہانی لے کر آتے ہیں رول سناتے ہیں اور جب اماؤنٹ کی بات ہوتی ہے تو ایگری بھی ہو جاتے لیکن اس کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ایسے لوگ اپنا وقت میں برباد کرتے ہیں اور دوسرے کا ٹائم بھی ضایع کرتے ہیں ۔اس لئے میں اس معاملے میں بہت محتاط ہو گئی ہو ۔اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے ہر طرح سے نوازا ہوا ہے عزت شہرت اور مقام سبھی کچھ دیا ھوا ھے۔ اپنے وقار اور مقام سے ہٹ کر کبھی میں نے کوئی کام نہیں کیا ہے اور نہ ہی کروں گی ۔میرے فینز میرے مداحین اور چاہنے والے جب بھی مجھے ملتے ہیں تو بہت ہی عزت اور احترام دیتے ہیں میں بھی جب بھی اسکرین پر نظر آوں گی تو اسی طرح عزت اور احترام کے ساتھ نظر أونگی۔
===================================