صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی صدارت میں منقعدہ اجلاس میں محکمے کی جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

کراچی (4 جنوری): صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو کی صدارت میں محکمے کے افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبے بھر میں جاری محمکہ آبپاشی کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل ایریگیشن جمال مگھن، ڈائریکٹر ریگولیشن شھباز اختر، قاسم چانگ و دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر آبپاشی کو محکمے کے تمام جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں، سندھ بیراج امپرومنٹس اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات کی کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہوئے انہیں جلد مکمل کریں ۔صوبائی وزیر جام خان شورو نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں، سندھ بیراج امپرومنٹس اور محکمہ آبپاشی کے دیگر جاری منصوبوں کو جلد تکمیل کرکے رپورٹ پیش کریں صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ محکمہ آبپاشی کے وہ ترقیاتی منصوبے جن کی پی سی ون ابھی تک پیش نہیں کی گئی ان تمام منصوبوں کی بھی جلد سے جلد پروگریس رپورٹ محکمہ میں جمع کروائی جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام میں منتقل کیے جاسکیں ۔

**