سندھ بینک کا محترمہ اکاؤنٹ ، مقبولیت میں سب سے آگے

سندھ بینک کا محترمہ اکاؤنٹ ، مقبولیت میں سب سے آگے

سندھ بینک محترمہ اکاؤنٹ خواتین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنا مالی مستقبل اپنے ہاتھ میں لے سکیں۔ خواہ ایک گھریلو خاتون ہو، کام کرنے والی عورت، طالب علم یا کاروباری، ہمارے پاس سیونگ اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ صرف خواتین کے لیے ہے تاکہ ان کی مالی آزادی ہو۔

خصوصیات*

اکاؤنٹ PKR 500/- کے ساتھ کھولا جا سکتا ہے
مفت PayPak ڈیبٹ کارڈ کا اجراء
ایک سال میں 2 چیک بک کا مفت اجراء
ایک ماہ میں 2 پے آرڈرز کا مفت اجراء
مفت آن لائن بینکنگ (جمع اور نکالنا)
ایک چھوٹا لاکر (دستیابی سے مشروط)
صارفین کی مالی اعانت میں ترجیح
ڈپازٹ پر 90% قرض کی سہولت
مفت سہولیات حاصل کرنے کے لیے کم از کم بیلنس

بچت اکاؤنٹ- روپے 100,000/-
کرنٹ اکاؤنٹ – 25,000/- روپے
*شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
======================================

29 اکتوبر 2010 میں دس ارب کی سیڈ کپیٹل سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والا سندھ بینک آج پاکستان میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا بینک مانا جاتا ہے ، اپنی بے مثال کامیابیوں کے سفر میں یہ بینک پاکستان بھر میں 169 قصبوں اور شہروں میں اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھا چکا ہے اس کی 330 آن لائن برانچوں کا نیٹ ورک شاندار خدمات انجام دے رہا ہے جن میں سے 14 برانچیں اسلامی بینکنگ کے لئے مخصوص ہیں

سندھ بینک کے نارتھ میں کے پی کے اور آزاد کشمیر میں 23 برانچیں ہیں جبکہ سنٹرل میں 101 برانچیں پنجاب اور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ساؤتھ میں 109 برانچیں کراچی اور بلوچستان میں خدمات انجام دے رہی ہیں

جبکہ دیہی سندھ میں 97 برانچیں کام کر رہی ہیں ۔ جدید اور بہترین بینکنگ خدمات کے حوالے سے یہ تیزی سے ترقی کرنے والا بینک ہے اور ہر گزرنے والے دن کے ساتھ سندھ بینک کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے ۔

سندھ بینک کی موجودہ انتظامیہ بینک کو ترقی کی نئی منازل سے ہمکنار کرنے پر مبارکباد کی حقدار ہے اور سندھ بینک کی پوری ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف اور لائق تحسین ہے ۔
================================================

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: کمیٹی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔ ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کے لیے بجٹ سبسڈی کی مد میں 10ارب روپے جاری کرنے کی منظوری اورپی ایس او کی بینک فنانسنگ کیلئے 50 ارب کی حکومتی گارنٹی کی اجازت دے دی گئی۔اجلاس میں آرایل این جی اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمدکی سمری پربھی غورکیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نےوزارت صحت کی سمری پرافغانستان میں پاکستانی ہسپتالوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری بھی دی۔تنخواہوں کے لیے ایک ارب روپے چار اقساط میں منتقل کیے جائیں گے۔
=======================================