وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صحبت پور میں دو مہینے کی ریکارڈ مدت میں اسمارٹ اسکول کی تعمیر کرنے پر چیف سیکرٹری اور کمشنر سمیت متعلقہ حکام کو 23 مارچ کو تمغہ خدمت دینے کا اعلان کر دیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صحبت پور میں دو مہینے کی ریکارڈ مدت میں اسمارٹ اسکول کی تعمیر کرنے پر چیف سیکرٹری اور کمشنر سمیت متعلقہ حکام کو 23 مارچ کو تمغہ خدمت دینے کا اعلان کر دیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کر دیا

سیلاب کی تباہی کے شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں سمارٹ سکول تعمیر کیاگیا

وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں

سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ) مہیا کئے گئے ہیں

وزیراعظم کا سمارٹ سکول کو بلوچستان میں پہلے دانش سکول میں تبدیل کرنے کا اعلان

وزیراعظم سکول کے بچوں سے گھل مل گئے

وزیراعظم طالب علموں کے ساتھ ان کے کلاس رومز میں بیٹھ گئے

وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا

وزیراعظم کا بلوچستان میں 12 دانش سکول بنانے کا اعلان

تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے: وزیر اعظم کی طالب علموں سے گفتگو

آپ کی تعلیم ہی وہ ہتیھار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں: وزیراعظم

آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا: وزیراعظم

بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: وزیراعظم
==================================