یرپورخاص پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر نذیر احمد پنہور کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پریس کلب کے عہدیداران،سینئر اراکین سمیت ممبران نے بھرپور شرکت کی صدر پریس کلب نے سال بھر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہائوس کو اوپن کیا

ِمیرپورخاص ==تحسین احمد خان ===میرپورخاص پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر نذیر احمد پنہور کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پریس کلب کے عہدیداران،سینئر اراکین سمیت ممبران نے بھرپور شرکت کی صدر پریس کلب نے سال بھر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہائوس کو اوپن کیا اجلاس میں سالانہ رپورٹ کی روشنی میں سینئر ممبران سمیت کلب کے متحرک ارکان نے بھی بڑی تعداد میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب کی بہتری سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں اس موقع پر اراکین نے اپنے ریمارکس میں کلب کی موجودہ باڈی اور خصوصاً صدر نذیر پنہور کی خدمات کو سرہاتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیااجلاس میں پریس کلب کی بہتری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ،جنرل باڈی کے اجلاس میں خاز شیخ عاشق علی نے موجودہ مالی سال کی فنانس رپورٹ پیش کی اور جنرل باڈی کو سال بھر کی آمد ن اور اخراجات کی تفصیل سے آگاہ کیا جنرل باڈی نے متفقہ طور پر موجودہ عہدیداران کو مزید ایک سال کی منظوری کے فیصلے کو سراہا گیاگورنگ باڈی کی منظوری کے بعد سال 2023 کے لئے موجودہ صدر میرپورخاص پریس کلب نذیر پنہور،نائب صدر اظہر کریم جیلانی،جنرل سیکرٹری عاطف بلوچ،فنانس سیکرٹری شیخ عاشق،جوائنٹ سیکرٹری شاہد خاصخیلی اور سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ منتخب ہو گئے جبکہ گورننگ باڈی میں سرپرست اعلیٰ سلیم آزاد،سید محمد خالد،حاجی محمد اسلم،شاہد میمن، واحد حسین پہلوانی،معین الدین کمالی،صدیق ساگر منتخب ہوئے*
=================================