مسلسل تین فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹس کی کوریج کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی صحافی شکیل یامین کانگا ۔ انہوں نے روس فرانس اور پھر قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی کوریج کا اعزاز حاصل کیا ۔

مسلسل تین فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹس کی کوریج کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی صحافی شکیل یامین کانگا ۔

انہوں نے روس فرانس اور پھر قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی کوریج کا اعزاز حاصل کیا ۔


الحمدللہ فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کور کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی، رشیا، فرانس اور اب قطر2022ء کا فائنل کور کرنےکا اعزازحاصل ہوا۔جنگ گروپ کا بھی پہلا رپورٹرہوں جس نے یہ ایونٹس کور کئے۔ اب عمرہ کی سعادت حاصل کرکے انشاء اللہ وطن روانگی ہوگی۔
دعائوں کا طلب گار
شکیل یامین کانگ
=======================================

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے نکاح پر اہلیہ، مزنا مسعود سے مانگی گئی معافی پر وضاحت دی ہے۔

دو روز قبل شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا گیا۔

اس دوران کھلاڑیوں نے جہاں اپنے مداح طلبہ سے مزاحیہ گفتگو کی وہیں اُن کے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دیے۔

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف سے ایک طالب علم نے پوچھا کہ انہوں نے نکاح والے دن اپنی اہلیہ سے معافی کیوں مانگی تھی۔

اس سوال پر وہاں موجود سب ہی طلبہ نے خوب شور مچایا اور حارث رؤف سمیت سب کھلاڑی ہی ہنس دیے۔

حارث رؤف نے بڑی مہارت سے سوال کو گول مول کرتے ہوئے جواب دیا کہ اس میں اُن کی کوئی غلطی نہیں تھی، انہوں نے اپنی اہلیہ سے معافی نہیں مانگی تھی دراصل کیمرہ مین نے غلط شوٹ کیا تھا۔

حسِ مزاح سے بھرپور حارث رؤف کے اس جواب کو طلبہ نے خوب انجوائے کیا اور حارث کی ذہانت کو داد دیتے ہوئے خوب شور بھی مچایا۔