جامعہ کراچی اسکاؤٹس گروپ کی جانب سے صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو سے ملاقات۔ جامعہ کراچی آمد پر گلدستہ پیش

کراچی () جامعہ کراچی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو چئیر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو تھے۔تقریب کے اختتام پر جامعہ کراچی اسکاؤٹس گروپ کیمپس اسٹاف سے تعلق رکھنے والے اسکاؤٹس لیڈر حمزہ مبین، اختیار عباس، اسکاؤٹ طلحہ دانیال ، شہیر دانیال ،ایان دانیال، عمیر ظفر، ذیشان ظفر، عثمان ظفر، اور ہماد ظفر کی جانب سے مہمانوں خصوصی اسماعیل راہو، وقار مہدی ، شہلا رضا و دیگر مہمانوں کو جامعہ کراچی آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اسماعیل راہو کی جانب سے اسکاؤٹس سرگرمیوں کو سراہا گیا۔
============