ترجمان حکومت بلوچستان کا حق دو تحریک کے احتجاج اور دھرنے پر پالیسی بیان ۔احتجاج سب کا جمہوری حق ضرور ہے صوبائی حکومت اس حق کا احترام کرتی ہے۔ترجمان ۔صوبائی حکومت مسائل اورمطالبات کے حل کے لیۓ بات چیت اور مزکرات پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ترجمان

کوئٹہ 26 دسمبر .
اہم ٹکرز
ترجمان حکومت بلوچستان کا حق دو تحریک کے احتجاج اور دھرنے پر پالیسی بیان

۔احتجاج سب کا جمہوری حق ضرور ہے صوبائی حکومت اس حق کا احترام کرتی ہے۔ترجمان

۔صوبائی حکومت مسائل اورمطالبات کے حل کے لیۓ بات چیت اور مزکرات پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ترجمان

۔حکومت نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں دیۓ گیۓ مختلف دھرنے اور احتجاج بات چیت کے زریعہ ختم کیۓ۔ترجمان

۔اپنی پالیسی کے تحت حق دو تحریک کے ساتھ بھی حکومت نے مختلف سطحوں پر مزاکرات کیۓ۔ترجمان

۔چند ماہ قبل وزیراعلئ بلوچستان نے گوادر جاکر مولانا ہدایت الرحمان سے مزکرات کر کے دھرنا ختم کرایا۔ترجمان

۔حق دو تحریک کے بیشتر مطالبات تسلیم کرکے ان پر عملدرآمد شروع کیا گیا۔ترجمان

۔موجودہ جاری دھرنے اور احتجاج کو بھی حکومتی سطح پر کھلے زہن اور خلوص نیت سے مزاکرات کے زریعہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ترجمان

۔دھرنے کے مطالبات پورے کرنے کے لیۓ جاری عمل کو مزید تیز کیاگیا ۔ترجمان

۔گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ اور صوبائی ویر پی ایچ ای نے حکومتی ٹیم کے ہمراہ حق دو تحریک کے رہنماؤں سے طویل مزاکرات کیۓ۔ترجمان

۔حکومت کی جانب سے مطالبات کی جلد تکمیل کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔ترجمان

۔یہ امر باعث افسوس ہے کہ تحریک کی جانب سے صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور بات چیت کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا۔ترجمان

۔احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں امن خراب کرنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنا کسی مزہب معاشرے میں نہیں ہوتا ۔ترجمان

۔امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین زمہ داری ہے۔ترجمان

۔کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ترجمان

۔آج دھرنے کے شرکاء کی جانب سے گوادر پورٹ کی طرف مارچ کرنے اور پورٹ کو بند کرنے کی کوشش کی گئی ۔ترجمان

۔حق دو تحریک کا طرز عمل اور رویہ اشتعال انگیزی پر مشتمل ہے۔ترجمان

۔یہ رویہ نہ صرف ملکی بلکہ بین القوامی سطح پر بھی شرمندگی کا باعث بن رہا ہے ۔ترجمان

۔شرکاء کی پورٹ کی جانب پیش قدمی کو روکنے کے لیۓ مجبوراً پولیس کو کاروائی کرنا پڑی ۔ترجمان

۔پولیس کاروائی انتہائی محدود سطح پر کی گئی ہے تاکہ عام شہری متاثر نہ ہو۔ترجمان

۔صوبائی حکومت اب بھی مزاکرات اور بات چیت کے زریعہ افہام و تفہیم کی فضا میں مسلئہ کے حل کے لیۓ پر عزم ہے ۔ترجمان