کوئٹہ اور بلوچستان کی خبریں

خبر نامہ نمبر6862/2022
آواران 16 دسمبر:۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان بازار کا سرپرائز دورہ، اشیائے صرف کی قیمتوں کا جائزہ لیا، گرانفروشی پر اپنی نگرانی میں دکانوں کو سیل کروادیا، گرانفروشی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کا کہنا تھا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں کو اعتدال پر لانا اور عوام الناس کو خریداری میں ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ گرانفروشی اور منافع خوری کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ سستی اشیاء کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے دکاندار مقرر کردہ نرخنامہ کی پاسداری کرتے ہوئے چیزیں مناسب قیمت پر فروخت کریں۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ دادخان نے بازار کے وزٹ کے موقع پر دکاندار کے ریٹس چیک کیئے جب اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں دکانداروں سے استفسار کیئے۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کا کہنا تھا بازار میں گرانفروشی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اشیاء کے معیار کو بھی جانچا جائیگا۔ غیر معیاری اور بوسیدہ اشیاء کی فروخت کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی ہے انہوں کہاکہ دکاندار دیانتداری کو ملحوظ خاطر رکھ کر عوام الناس کے ساتھ تعاون کریں منافع کی لالچ سے گریز اور گرانفروشی کی حوصلہ شکنی کی جائے اگر میانہ روی اختیار کیا جائے اور مناسب قیمتوں پر اشیاء فروخت کی جائے تو اس سے نہ صرف کاروبار میں برکت ہوگی بلکہ یہ عوام کے ساتھ بھی ایک خیر خواہی ہوگی۔ بازار کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کے ساتھ ڈی سی آفس کا عملہ اور میونسپل کمیٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔
خبر نامہ نمبر6863/2022
دکی16دسمبر:۔ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایف سی 87 ونگ دکی کے ونگ کمانڈر کرنل نعمان محبوب نے عوامی شکایات برائے چوری، ڈکیتی و راہزنی کوہلو روڈ کے پیش نظر از پژہ موڑ تھل تا ایف سی قلعہ گمبز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے نانا صاحب زیارت ریسٹ ہاؤس میں لیویز تھانہ کے انچارچ نائب رسالدار ستار خان لونی نے کوہلو روڈ پر چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اور ونگ کمانڈر نے نانا صاحب زیارت کے دربار پر حاضری۔اور لیویز تھانہ نانا صاحب زیارت اور ایف سی قلعہ گمبز کا بھی دورہ کیا۔اور لیویز فورس اور ایف سی کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔اور ڈیوٹی پر حاضر رہنے کے احکامات جاری کئے۔دورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ از پژہ موڑ تا ہوسٹری لیویز فورس اور ایف سی دونوں مشترکہ پیٹرولنگ کرینگے۔ تاکہ عوام الناس کو آمد و رفت کے لئے مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی طور پر کاروائی کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 16دسمبر:۔ڈاکٹر فضل کاکٹر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے وہ بشیر احمد،نصیر احمد کے والداورفیض محمد،باز محمد، جان محمد کے بڑے بھائی،حاجی دوست محمد کاکٹرطوغی روڈ والے کے چچازادبھائی تھے اور سکندر کاسی کے سسر تھے انکی تدفین انکے آبائی قبرستان میں ہوگئی ہے فاتحہ خوانی کوئٹہ میں سمنگلی روڈ ارباب ٹاؤن کی جامع مسجد ملک خدابخش میں بروز ہفتہ واتوار جاری ہے۔