سجاول کی خبریں

اطلاعات کاتو سنڌ ضلعو سجاول

(ہینڈ آؤٹ)

سجاول، 16 – دسمبر 2022ء (ھ آ): ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے نوجوانوں باالخصوص طلباء کو کھیلوں جانب راغب کرنے کے لئے 18- دسمبر 2022 سے “ونٹر اسپورٹس فیسٹیول سجاول 2022” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ انہیں منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما اور صحتمند سرگرمیاں فراھم کی جا سکے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سجاول میں اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والے طلبہ میں اسسٹنٹ کمشنر فہد میر سہتو نے اسپورٹس کٹ، شوز، کرکٹ کیپس و دیگر سامان تقسیم کیا. تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری محمد صديق ميمن، ڈسٹرکٹ اسپورٽس افسر محمد اشرف شاعر، ضلع کے تمام ہائے اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور اسپورٹس کیپٹنز و دیگر موجود تھے – اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فہد میر سہتو و دیگر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد عوام کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ٹیلینٹ ظاہر کرنے کا موقع مل سکے تاکہ وہ مستقبل میں آگے جا کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں – انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کھیلوں کی طرف بھی توجہ دلائیں تاکہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے نکل کر ایک بہتر اور مقصد کی زندگی کی طرف گامزن ہوں سکیں –