سجاول سے کئی اہم خبریں۔

محکمہ اطلاعات سندہ ضلع سجاول

(ہینڈ آؤٹ)

میرین ریسرچ کے متعلق ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوانوں کو اسکالرشپ کی فراہمی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ امتیاز علی ابڑو

میرین ریسرچ کے متعلق تمام پیش کردہ تجاویز پر کام جلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سجاول

سجاول، 15- دسمبر 2022ء (ھ آ): ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت میرین ریسرچ کے متعلق پٹرولیم میرین ڈولپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ای این آئی پاکستان کے نمائندہ خالد عزیز میمن اور ندیم احمد سومرو، پاکستان پٹرولیم کے عمران نور، ڈائریکٹر ریسرچ و سروے یونٹ سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر مختیار امحد مہر، نیشنل انٹیٹیوٹ آف اوشنوگرافی کے ڈاکٹر نور احمد کلہوڑو و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نور احمد کلہوڑو، پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد مہر اور کمپنی کے دیگر نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو میرین ریسرچ سینٹر کی پیش اور تجاویز و ديگر تمام امور پر بریفنگ دی جن پر تفصیلی بات چیت و غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ میرین ریسرچ کے متعلق تمام پیش کردہ تجاویز پر کام جلد مکمل کیا جائے جبکہ مانیٹرنگ کے تحت فنڈز کے صاف و شفاف طریقے سے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ساحلی علاقوں کو لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ میرین ریسرچ کے متعلق ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے نوجوانوں کو اسکالرشپ کی فراہمی کیلئے اشتہارات دیئے جائیں تاکہ ان کی مالی مدد کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔
ھ آ نمبر 209 (م ع ج)
====================================

محکمہ اطلاعات سندہ ضلع سجاول

(ہینڈ آؤٹ)

ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے شہر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کا آغاز، کئی ٹھیلوں، گاڑیوں اور پتھاروں کا صفایا کر دیا گیا۔

سجاول، 15- دسمبر 2022ء (ھ آ): ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سجاول فہد میر اور ایس ایچ او ایٹنی انکروچمنٹ جبران علی جھتیال نے ٹاؤن افسر کندن کمار و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ناجائز تجاوزات اور حد دخلیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عارضی اور مستقل غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ آپریشن کے تحت پبلک پارک سجاول سمیت شہر کے دیگر مقامات پر موجود ٹھیلوں، گاڑیوں سمیت کئی غیر قانونی اور ناجائز قائم پتھاروں کو ہٹایا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سجاول فہد میر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا تاکہ عوام کو آمدورفت سمیت تمام درپیش مشکلات سے نجات دلا کر انہیں خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی میں شامل ہے۔
ھ آ نمبر 210 (م ع ج)
==============================

(ہینڈ آؤٹ)

جاری منصوبوں کو معیار کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ سید ایاز علی شاہ شیرازی

صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. رکن قومی اسمبلی

سجاول، 16 – دسمبر 2022ء (ھ آ): پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی زیر صدارت ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت و دیگر مختلف مسائل کا جائزہ لینے کے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس سجاول میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری محمد صدیق میمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری کریم بخش زنئور، اسسٹنٹ کمشنر فہد میر، ایکسین پبلک ہیلتھ، ہائی وے، بلڈنگز، ایریگیشن، ایجوکیشن ورکس اور ایکسین کوسٹل ہائی وے، سجاول، بٹھورو اور دڑو کے ٹاؤن افسران کے علاوہ این آر ایس پی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام انجنیئرز کو سختی سے ہدایت کی کہ آئل و گیس اور اے ڈی پی سمیت تمام جاری منصوبوں کو معیار کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ سجاول، میرپور بٹھورو اور دڑو سمیت تمام ٹاؤنز میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایکسین پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کہ سجاول شہر میں لگے ہوئے فلٹر پلانٹ کو فوری طور پر فنکشنل کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے۔ قبل ازیں تمام متعلقہ انجنیئرز و دیگر افسران نے ضلع سجاول میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل کے متعلق بریفنگ بھی دی۔
ھ آ نمبر 211 (م ع ج)
==============================

محکمہ اطلاعات سندہ ضلع سجاول

(ہینڈ آؤٹ)

سجاول :16 دسمبر 2022 (ھ. آ) ملک بھر کی طرح ضلع سجاول میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے اسسٽنٽ کمشنر سجاول فہد میر سہتو کی قیادت میں ڈی سی کمپلیکس سے سجاول چوک تک ایک ریلی نکالی گئی – جس میں روینیو، تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ ، زراعت، آبپاشی، پبلک ہیلتھ ،ایجوکیشن ورکس و دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملے سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندوں، سوسائٹی، معززين اور عوام نے شرکت کی – اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سجاول فہد میر سہتو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر حملہ کر کے نہتے اور معصوم سو سے زائد طلباء اور اساتذہ کو شہید کیا ،قوم اس دن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، سانحہ اے پی ایس کو سات سال گزر گئے لیکن معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت کا غم آج بھی تازہ ہے- انکا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم ان شہداء کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے بڑی بہادری اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کو ختم کیا، ان اہلکاروں کی لازوال قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا – علاوہ ازیں ضلع کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی سانحہ اے ایس کے شہداء کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا.
===========================

طلاعات کاتو سنڌ ضلعو سجاول

(ہینڈ آؤٹ)

سجاول، 16 – دسمبر 2022ء (ھ آ): ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے نوجوانوں باالخصوص طلباء کو کھیلوں جانب راغب کرنے کے لئے 18- دسمبر 2022 سے “ونٹر اسپورٹس فیسٹیول سجاول 2022” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ انہیں منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما اور صحتمند سرگرمیاں فراھم کی جا سکے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سجاول میں اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والے طلبہ میں اسسٹنٹ کمشنر فہد میر سہتو نے اسپورٹس کٹ، شوز، کرکٹ کیپس و دیگر سامان تقسیم کیا. تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری محمد صديق ميمن، ڈسٹرکٹ اسپورٽس افسر محمد اشرف شاعر، ضلع کے تمام ہائے اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور اسپورٹس کیپٹنز و دیگر موجود تھے – اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فہد میر سہتو و دیگر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد عوام کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ٹیلینٹ ظاہر کرنے کا موقع مل سکے تاکہ وہ مستقبل میں آگے جا کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں – انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کھیلوں کی طرف بھی توجہ دلائیں تاکہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے نکل کر ایک بہتر اور مقصد کی زندگی کی طرف گامزن ہوں سکیں –
=====================================