لاہور پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا احتجاج

پریس ریلیز
لاہور 16 دسمبر: خواتین کے خلاف نامناسب الفاظ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی فورم کے پلیٹ فارم سے سول سوسائٹی سے منسلک نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران سول سوسائٹی کے افراد نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر خواتین کے حقوق بارے عبارات درج تھیں جیسا کہ عورت ایک ماں، بیٹی، بیوی اور بہن ہے ان کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ سول سوسائٹی نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خواتین کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کو فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے الفاظ سے خواتین کے حقوق متاثر ہونے کے ساتھ خواتین کا سیاست میں آنے کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ شہدا کے لئیے خصوصی دعاء بھی کی گئ۔ سماجی کارکن مہر گل نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ننھے فرشتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر علم کی شمع روشن رکھی۔ اب ہم سب کا فرض ہے کہ علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔شرکاء میں بشریٰ خالد، مہم جبین اور نادیہ بٹ وغیرہ شامل تھیں
===============================