بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ

معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرا دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دانیہ ملک کو عامر لیاقت کی بیٹی کی جانب سے درج کروائی گئی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔

بیٹی دانیہ ملک کی گرفتاری پر زار و قطار روتے ہوئے دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے اس واقعے کا ذمہ دار ڈاکٹر بشریٰ اقبال (عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ) کو ٹھہرایا ہے۔

دانیہ ملک کی گرفتاری پر بشریٰ اقبال نے کیا کہا؟

سلمیٰ بی بی کا سوشل میڈیا پر بیٹی کی گرفتاری کے بعد دیا گیا انٹرویو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ ملک اور بیٹے کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس مارا پیٹا اور گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پڑوسیوں سے لڑائی کی ہے اور پڑوسیوں نے ہمارے خلاف شکایت کی ہے، ہم نے پولیس سے کہا بھی کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیی ہوئی، کسی کو ہم سے تکلیف پہنچی بھی ہے تو ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو گرفتار کر کے تھانے صدر تھانے لے آئے ہیں، یہاں آ کر معلوم ہوا ہے کہ یہاں دانیہ موجود نہیں اور نہ ہی عملہ کچھ بتا رہا ہے۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

دانیہ کی والدہ نے بشریٰ اقبال پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب بشریٰ کروا رہی ہے، پہلے بشریٰ نے عامر لیاقت کو قتل کروایا اور اب دانیہ کو اغوا کروایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم نے وراثت کے لیے کیس ہوا ہے اس لیے بشریٰ یہ سب کروا رہی ہے، سلمیٰ بی بی نے اپنے انٹرویو میں پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

https://jang.com.pk/news/1171317
======================================

راچی کے علاقے گلشن اقبال میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک کو پولیس نے واردات کے 11 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس نے رات بھر کارروائیاں کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر ایک ملزم نظام کو صبح 3 بجے گرفتار کرلیا۔

آخری اطلاعات تک دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے 21 سالہ طالبعلم بلال ناصر جمعرات کی شام یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

مقتول فیڈل بی ایریا کا رہائشی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبۂ پیٹرولیم میں تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق واردات میں ملوث ایک ملزم نے افغانستان کا جھنڈا لگیں گے پہن رکھی تھی۔
============

کراچی، ڈاکو راج، موبائل چھیننے پر مزاحمت، این ای ڈی کا طالبعلم قتل
16 دسمبر ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( خالد محبوب/ثاقب صغیر) شہر میں ڈاکوراج بد ستور جاری جمعرات کو بھی مسلح ڈاکوؤں نےموبائل فون چھیننے کے دوران ذراسی مزاحمت پراین ای ڈی کے نوجوان طالبعلم 21 سالہ بلال ولد ناصر کی جان لے لی ۔ بلال فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا ،اس کے 4 بھائی ہیں ایک بھائی ملک سے باہر ہے ،مقتول بلال فٹبال کا شوقین بھی تھا ۔ مقتول شعبہ پیٹرولیم کے تھرڈ ائیر کا طالبعلم تھا،مقتول کو ایک گولی سینے اور ایک ٹانگ میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،پولیس کے مطابق ایک ملزم نے افغانستان کا جھنڈا لگی کیپ پہن رکھی تھی۔شہریوں نےسوال اٹھاد یا ہے پولیس مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے کراچی کے شہریوں کوکب اور کون ڈاکوؤں سےنجات دلائے گا ، اسٹریٹ کرمنلزکے لیے معصوم شہریوں کی جان لینا کھیل بن گیا ہے۔کراچی پولیس چیف کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لیے بنائی گئی شاہین فورس کے 2جوان بھی ڈاکوؤں سے مقابلے میں جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔ رواں ہفتے کے دوران 4سےزائدمعصوم جانیں ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں ، جبکہ یو میہ درجنوں شہری زخمی ہو کر اسپتال منتقل کئےجارہے ہیں ۔اس بر عکس تر جمان کراچی پولیس ہر ہفتے مبینہ پولیس مقابلوں اور درجنوں ملزمان کی گرفتاری اوراسلحے کی برآمد ہو نے کے دعوے کرتے نہیں تھکتی ہیں جو المیے سے کم نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں پی آئی بی کالونی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد عدنان جاں بحق ہو گیا ، عدنان دودھ خریدنے گھر سے دودھ کی دکان گیا تو ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی ۔نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں ڈکیتی مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ ساجد محمود ولد حاجی عبد الخالق جاں بحق ہوگیا ۔ نیو کراچی سیکٹر 11ایف خضرا مسجد کے قریب ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان اورعلاقےکےچوکیدار خالد زمان ولد بخت امین کو مزاحمت پر قتل کردیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،مقتول کا آبائی تعلق بونیر سے تھا ۔محمود آباد میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری خرم کو قتل کر دیا،خرم اپنی دودھ کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ مسلح ڈاکو دکان داخل ہوئے اور مزاحمت فائرنگ کردی جس سےخرم موقع پر جاں بحق ہو گیا ،ملزمان موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ،تاہم پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدمقتول کی لاش رشتے داروں کے حوالے کردی ،جو تدفین کیلئے لاش آبائی علاقے لے کر روانہ ہو گئے۔