میرپورخاص میں یوریا کھاد بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف،


میرپورخاص==تحسین احمد خان === میرپورخاص میں یوریا کھاد بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق تعلقہ حسین بخش مری کے آبادگار عبدالخالق پنہور اور منظر علی پنہور نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا ہے میرپورخاص کے مختلف کھاد ڈیلر کی دکانوں پر چکر لگاکر وہ تھک چکے ہیں مگر یوریا کھاد میسر نہیں ہے اور مختلف ڈیلرز نے کھاد کی ذخیرہ اندازی کرکے رکھا ہوا ہے اور بلیک میں 31 سو روپے میں فروخت کررھے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکاری افسران کی آشیرباد سے چھوٹے کاشتکاروں کو مھنگے داموں کھاد فروخت کی جارھی ہے اس حوالے سے میرپورخاص کے ڈپٹی کمشنر سمیت مختلف اداروں کو درخواستیں دی گئی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور چھوٹے کاشتکار طبقہ سخت پریشان ہو گیا ہے،لھذا ان دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور باہر سے آنے والے فراد دی گئی ڈیلر شپ منسوخ کی جائے اور ان پر جرمانہ عائد کیا جائے*
==================