شاہ رخ خان کے بعد اکشے کمار نے رجنی کانت سے متعلق کیا کہا؟

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار رجنی کانت کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بعد اب اکشے کمار نے بھی سینیئر اداکار کے لیے پیغام جاری کردیا۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ رجنی کانت اسکرین پر بہت اسٹائلش اور اس کے باہر بہت ہی عزت دینے والے شخص ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے رجنی کانت کے لیے لکھا کہ میں ان کی اس خصوصیات کی ہمیشہ تعریف کرتا ہوں۔
اکشے کمار نے اپنے پیغام کے ساتھ رجنی کانت کے ہمراہ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی۔