ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے مختلف مقدمات میں روپوش، اشتہاری، سرگرم 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور چھینی ہوئی نقدی برآمد

لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے مختلف مقدمات میں روپوش، اشتہاری، سرگرم 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور چھینی ہوئی نقدی برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے پولیس مقابلوں اور چوری جیسے سنگین نوعیت کے تین سے زائد مقدمات میں اشتہاری ملزم شاہد سانگی، باڈہ پولیس نے اشتہاری ملزم علی شیر مشوری کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ ضلع شکارپور کے تھانہ عثمان عیسانی ایٹ بڈو پر اشتہاری ملزم صدام لولائی کو بغیر لائسنس بندوق اور کارتوسوں سمیت، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان بھٹی کو، علی گوہر آباد پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم جبار سومرو کو، حیدری پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم آزاد ڈومکی کو اور رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ منشیات فروش ابراہیم عمرانی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب ولید پولیس نے چند ماہ قبل شہری محمد صالح کھوڑو کے گھر سے ہونے والی ڈکیتی میں چھینی ڈھائی لاکھ نقدی برآمد کرلی۔
========================