کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بارش سے کالج کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان اور مرمت کے جاری کام کا جائزہ لیا،

لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان ) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بارش سے کالج کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان اور مرمت کے جاری کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیف انجینئر ایجوکیشن ورکس سکھر خلیل احمد شیخ، متعلقہ محکموں کے افسران اور کالج کے پرنسپل اور دیگر حکام نے کمشنر لاڑکانہ کو مرمتی کام کے بارے میں بریفنگ دی، کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ کالج کی مرمت کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، اس کے لیے استعمال ہونے والے میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے، غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاری کام کو تیز کیا جائے تاکہ یہاں زیر تعلیم طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اگر کوئی اور مسئلہ ہے تو اسے بھی حل کیا جائے گا، دوسري جانب کمشنر گھنور علی لغاری نے سول ہسپتال، چانڈکا کالج ہسپتال اور پیڈز ہسپتال کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جہاں کمشنر کو متعلقہ محکموں کے افسران اور ہسپتالوں کے انتظامی افسران نے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ کام میں تیزی لائی جائے اور اسپتال کو انتظامیہ کے حوالے کیا جائے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہسپتالوں سے علاج معالجے کی سہولت ملتی ہے، اس لیے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کام میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے ہسپتال کے انتظامی افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران کو حکم دیا کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں، اگر کوئی انتظامی تعاون درکار ہو گا تو کیا جائے گا۔
=====================