دوحہ: مہوش حیات نے ہوٹل کے ہیلی پیڈ سے ویڈیو شیئر کر دی

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک ہوٹل کی چھت پر بنے ہیلی پیڈ پر ویڈیو بنائی ہے۔

مہوش حیات نے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا ہے کہ بلندی کا احساس ہو رہا ہے، یہ جگہ کتنی تازہ اور شفاف ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو پر مداح ان کے دلکش انداز اور لباس کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
مہو ش حیات کی ویڈیو کو تقریباً 10 ہزار بار پسند کیا جا چکا ہے۔