پاکستان جیتے یا انگلینڈ، دونوں میرے ملک ہیں، سائرہ پیٹر

کون جیتے گا کرکٹ کا ورلڈ کپ؟ پاکستان یا انگلینڈ۔ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ میری مشکل بھی عجیب مشکل ہے، میں پاکستانی بھی ہوں اور برطانوی شہری بھی۔

لندن میں موجود سارہ پیٹر نمائندہ جنگ سے گفتگو کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کی دیوانی ہوں، ورلڈکپ پاکستان جیتے یا انگلینڈ، دونوں ہی میرے ملک ہیں۔ دل کہتا ہے کہ پاکستان جیتے اور دماغ کہہ رہا ہے انگلینڈ جیتے۔

سائرہ پیٹر نے کہا کہ لندن میں کرکٹ کے بہت چرچے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ جیو کی نئی فلم مولا جٹ کی شاندار کامیابی نے بھی دھوم مچا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لندن میں کسی پاکستانی فلم کی اتنی مقبولیت کبھی نہیں دیکھی۔

سائرہ نے کہا کہ میں نے پاکستان میں اوپرا موسیقی متعارف کروائی، دنیا بھر میں صوفی اولیاء کرام کا کلام اوپرا موسیقی میں پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو میں اوپرا انداز میں ٹی وی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی گا رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپر ڈرامے دل آویز کے آفیشل ٹائٹل سونگ کا شاندار رسپانس ملا، لندن کے بڑے ریسٹورنٹ میں بھی دل آویز کا گیت سنائی دیتا ہے۔