تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر نگرانی افسر کلب لاڑکانہ میں انٹرکالجیٹ اینڈ انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نثار اللّه شیخ نے کیا،

لاڑکانہ(۔ رپورٹ عاشق پٹھان سے ) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر نگرانی افسر کلب لاڑکانہ میں انٹرکالجیٹ اینڈ انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نثار اللّه شیخ نے کیا، ان موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر، ڈائریکٹر اسپورٹ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ محمد رمضان جمالی، ڈائریکٹر سپورٹس واپڈا کالج گڈو آغا گل ربانی، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ذوالفقار حسین،

ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خادم حسین گوپانگ، اسپورٹ انچارج کیڈٹ کالج لاڑکانہ سردار خان، زاہد علی، محمد شریف بروہی، طلعت حسین مکانی، غلام مرتضیٰ، ظفر علی اور عقیل احمد تھے، پہلے میچ میں زیبسٹ کالج لاڑکانہ نے میونسپل اسکول اسکول لاڑکانہ کو دو ایک سے شکست دی، دوسرے میچ میں سٹی سکول نے او پی ایف سکول لاڑکانہ کو دو ایک سے شکست دی، تیسرے میچ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے ڈگری کالج مدیجی کو دو ایک سے شکست دی، چوتھے میچ میں واپڈا کالج گڈو نے سی این ایس گورنمنٹ ڈگری کالج شکارپور کو دو ایک سے شکست دی،

کوارٹر فائنل کے میچ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ کو دو ایک سے شکست دی، پہلے سیمی فائنل میں زیبسٹ کالج لاڑکانہ نے واپڈا کالج گڈو کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگا بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے سٹی سکول لاڑکانہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسری جانب فائنل میچ آج بدھ کو زیبسٹ کالج لاڑکانہ اور کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے درمیان آفیسر کلب میں کھیلا جائے گا۔
================