ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے ، نوجوانوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے پر توجہ دینی چاہیے ، نوجو ان پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں ڈاکٹر مختار احمد ۔


ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے ، نوجوانوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے پر توجہ دینی چاہیے ، نوجوان پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں ڈاکٹر مختار احمد ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے پاکستان ٹیلی ویژن پر مونا خان کو انٹرویو


دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کو سیریس نہیں لیا گیا جب ہائر ایجوکیشن کو تھوڑی سی توجہ ملی تو اس کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے یونیورسٹیز کی تعداد اور اسٹوڈنٹس میں اضافہ ہوا ایجوکیشن کی کوالٹی پر بحث ہو سکتی ہے لیکن

مجموعی طور پر یونیورسٹیز میں تعلیمی ماحول اور سہولتوں میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ لوگ میری تعریف کرتے ہیں تو مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے کیونکہ میں تو ایک چھوٹا سا پرزہ ہوں سل آرکیٹیکٹ تو ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ڈاکٹر سہیل نقوی ان جیسے دیگر قدآور لوگ تھے سال 2002 میں اس حوالے سے اچھی ٹیم بننے کا سلسلہ شروع ہوا جس کا میں بھی ممبر بنا اور اس کے اچھے نتائج سامنے آئے ۔نوجوانوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے مقصد پر نظر رکھیں آپس میں مل کر اکٹھے ہو کر ملک کے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے اور انسانیت کے لیے کام کریں ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں حکومت سے بھی اپیل کروں گا کہ خدارا ایجوکیشن ہیلتھ اور سوشل سیکٹر پر ساری قیادت کو بٹھائیں اور اس پر کوئی سیاست نہ کریں تین سال کا بجٹ فکس کریں اور

میرٹ پر فیصلہ کریں یوتھ میں بڑی انرجی ہے اس کی سمت صحیح رکھیں تو یہی یوتھ پاکستان

کو ترقی کی نئی منزل سے ہمکنار کرانے میں اپنا کردار ادا کرے گی
=====================================