اسحاق ڈار آزادی کے پروانے پر دستخط کروا رہے ہیں یا غلامی کے ؟ پاک چین مقامی کرنسی میں تجارت کے معاہدے پر امریکی ردعمل کیا ہو گا ؟ صدر زرداری نے اقتدار جاتے ہوئے دیکھ کر ایران سے معاہدے کیے تھے ؟ ایران سے ٹماٹر اور بجلی لے سکتے ہیں تو تیل کیوں نہیں ؟ کیا واقعی اسحاق ڈار اپنے لیے نیا خطرہ مول لیا ہے ؟ انتہائی مشکل جرات مندانہ اور تاریخی فیصلوں کی کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی ؟

=================

سیاسی اور سفارتی حلقوں میں پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات اور غیرملکی معاہدوں کے حوالے سے یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ کیا اسحاق ڈار جلدی میں ہیں مجھے اس تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور مختلف اہم اور پیچیدہ امور پر فیصلوں میں جلدی دکھا رہے ہیں اور معاہدے کر رہے ہیں ان پر دیگر انٹرنیشنل پلیئر ردعمل کیا ہوگا

اسلامی ملکوں کی تاریخ گواہی دیتی ہے کہ ماضی میں مختلف اسلامی ملکو کے سربراہان نے خود مختاری اور آزادانہ فیصلہ سازی کی جانب جتنے قدم اٹھائے انہیں آگے چل کر ایک ایک قدم کا حساب دینا پڑا اور مغربی قوتوں نے ان کو سزا دینے کے اقدامات اٹھائے اب بحث ہو رہی ہے کہ کیا اسحاق ڈار اس تاریخ سے ناواقف ہیں یا وہ پاکستان کی حقیقی معاشی آزادی اور استحکام کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اگر یہ ایسا ہے تو اللہ ان کا حامی و ناصر ہو ۔ کون کون کا ساتھ دینا چاہیے سیاسی اور عسکری قیادت کو ان کی پالیسیوں کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے ۔
====================

اسٹیٹ بینک نے آر ایم بی کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے متعلق پیپلز بینک آف چائنا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے
بینک دولت پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی) نے پاکستان میں آر ایم بی (چین کی کرنسی) کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی اس یادداشت پر اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ (Yi Gang) نے دستخط کیے۔ پاکستان میں آر ایم بی کلیئرنگ انتظامات کے قیام سے چینی اور پاکستانی کاروباری اور مالی اداروں کے درمیان سرحد پار ٹرانزیکشنوں کے لیے آر ایم بی کے استعمال کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔