نئو دیرو تھانہ کی حدود میں گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید بے نظیر بھٹو سمیت دیگر شہدا کے مزار کی گیٹ نمبر 11، اور 12 کے قریب واقع میدان میں قائم لکڑی سے بنی دوکانوں کی وسیع مارکیٹ میں مبینہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی


لاڑکانہ رپورٹ عاشق خان
==================

نئو دیرو تھانہ کی حدود میں گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید بے نظیر بھٹو سمیت دیگر شہدا کے مزار کی گیٹ نمبر 11، اور 12 کے قریب واقع میدان میں قائم لکڑی سے بنی دوکانوں کی وسیع مارکیٹ میں مبینہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 20 سے زائد دوکانیں اور لاکھوں روپئے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوچکا ہے، علاقہ مکینوں کی جانب سے فائر برگیڈ کو اطلاع دی گئی تاہم فائر برگیڈ عملہ مبینہ طور پر تاخیر سے پہنچا جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، متعلقہ تھانہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقع شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے، تاہم آگ پر قابو پا لینے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گیں، ملک بھر سے شہدا کے مزار پر فاتح خوانی کرنے آنے والے زائرین متعلقہ بازار سے ضرورت کی اشیاء کی خریداری کرتے ہیں ۔
=================================