ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کا رتوڈیروسب ڈویژن کا وزٹ. ڈی ایس پی آفس رتوڈیرو میں بزنس کمیونٹی،شہریوں، صحافی برادری اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی.

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق خان

ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کا رتوڈیروسب ڈویژن کا وزٹ.

ڈی ایس پی آفس رتوڈیرو میں
بزنس کمیونٹی،شہریوں، صحافی برادری اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی.

بزنسی کمیونٹی، صحافی برادری, شہریوں اور مذہبی رہنماؤں نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو سندہ کی ثقافت سندہی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیئے.

امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.
بزنس کمیونٹی، شہریوں ، صحافی برادری اور مذہبی رہنماؤں نے ایس ایس پی لاڑکانہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا.اور لاڑکانہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے بزنسی کمیونٹی شہریوں، صحافی برادری اور مذہبی رہنماؤں کا پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مزید بہتر ورکنگ کے لئے معززین سے تجاویزات بھی طلب کیں.

ایس ایس پی لاڑکانہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامع حکمت عملی کے ساتھہ لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے تھانہ رتوڈیرو پر وزٹ کے دوران صفائی ستھرائی، ٹرن آئوٹ اور کارکردگی کا جائزہ لیا، اور پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ چیک کر کے ضروری احکامات جاری کیئے.
==============================