– ( ) انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ کے زیر اہتمام سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم تھے

تقریب میں واٹر بورڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو بھی شیلڈ، گلدستے اور تحائف پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان کی تعیناتی کے اعزاز میں جبکہ واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ہونے والی سابقہ ایم ڈی فریدہ سلام، ڈائریکٹر ٹیکس انڈسٹریز سہیل خالد، ڈائریکٹر ٹیکس ڈسٹرکٹ سینٹرل عبدالعزیز کوسو، ڈائریکٹر ایڈمن سجاد حیدر کے ریٹائرڈ ہونے پر پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم تھے، تقریب میں واٹر بورڈ کے سینئر افسران سمیت انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران شریک ہوئے، اس موقعے پر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن عہدیداران نے انجینئر سید صلاح الدین احمد اور انجینئر اسدالله خان کی تقرری کو ادارے سمیت افسران و ملازمین کے لیے بہتر فیصلہ قرار دے دیا، تقریب کے موقع پر صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم احمد کرمانی کا کہنا تھا کہ سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کی تقرری سے واٹر بورڈ میں مزید بہتری آئیگی، جنرل سیکرٹری انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن شعیب تغلق نے اپنے خیالوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کی صلاحیتوں سے دیگر افسران و ملازمین کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا، تقریب کے موقع پر فنانس سیکرٹری انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن محمد ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور انجینئر اسدالله خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ اپنا نام مزید روشن کریگا، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کی تقرریوں سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں بہتری آرہی ہے، انکا کہنا تھا کہ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور انجینئر اسدالله خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ شہر میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے جبکہ دونوں افسران سمیت واٹر بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین کی شہر کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتری کے لیے نئے منصوبے شروع کردیے ہیں جن کے مکمل ہونے سے شہر میں مزید بہتری آئے گی، تقریب کے موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ نے اچھی روایت کو برقرار رکھا ہے جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں انکا کہنا تھا کہ انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے واٹر بورڈ فیملی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز و انجینئرز اور دیگر ملازمین سے ملکر واٹر بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا، انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب بہتر سہولیات فراہم میں سنجیدہ ہے، تقریب کے دوران سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حسب معمول اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا، انکا کہنا تھا کہ شہریوں سمیت ادراے کے افسران و ملازمین کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لا رہے ہیں، تقریب کے اختتام پر انجینئرز و آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے انجینئر سید صلاح الدین احمد اور انجینئر اسدالله خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں شیلڈ اور گلدستے پیش کیے جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو شیلڈ، گلدستے اور تحائف پیش کرتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔