وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور ( جنرل رپورٹر )

وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کےتحت نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کے لیے چھ مختلف اقدامات لیے جائیں گے۔ان اقدامات کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی،

Jeeveypakistan.com

پسماندہ ترین 20 اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، مختلف علاقوں میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے، ووکیشنل ٹریننگ کیلئے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ملک بھر میں 75 طلبا کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپس دی جائیں گی ۔اس پروگرام کو وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔