ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، محمد شامی کو جسپرت بمرا کی جگہ شامل کرلیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے مطابق محمد شامی کو ابتدائی طور پر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔

جسپرت بمراہ کمر کی تکلیف کے باعث ایشیا کپ اور جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔