محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی خالی ایک سو پینتالیس آسامیوں پر پرموشنز کے لیے جلد پرموشن لنکڈ ٹرینگ شروع کروانے کےلیے ابتدائی اقدامات کا اعلان کر دیا ۔ لاہور ڈائریکٹوریٹ نے لاہور میں واقع تمام کالجوں کے پرنسپل حضرات سے ناموجود اساتذہ کے مکمل کوائف فراہم کرنے کی ہدایت کی

لاہور (مدثر قدیر )

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی خالی ایک سو پینتالیس آسامیوں پر پرموشنز کے لیے جلد پرموشن لنکڈ ٹرینگ شروع کروانے کےلیے ابتدائی اقدامات کا اعلان کر دیا ۔ لاہور ڈائریکٹوریٹ نے لاہور میں واقع تمام کالجوں کے پرنسپل حضرات سے ناموجود اساتذہ کے مکمل کوائف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے فیصلے کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے ڈائریکٹر کو سنیارٹی نمبر نو سو چھیاسٹھ سے گیارہ سو دس تک اسسٹنٹ پروفیسر میل کے کوائف اکٹھے کرنے کی ہدایات جاری کیں جن کی روشنی میں ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے ڈویژن کے تمام مردانہ کالجوں کے پرنسپل صاحبان کو ایک میل لکھ کر کوائف اکھٹے کرنے کا کہا جس میں موجود پروفیزرز جو اس پرموشن رینج میں ہیں ان کے کوائف اکٹھے کرنے اور باقی ایسے جو ریٹائر ہو چکے ،نوکری کو خیر باد کہہ چکے یا کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ڈیپورٹیشن پر چلے گئے کے بارے میں اطلاعات بمعہ دستاویزات اکٹھی کر کے فراہم کرنے کی جائیں تاکہ ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرکے پراسس مکمل ہونے پر پرموشنز کی جاسکیں ۔