یاراں ناں بہاراں ۔۔۔۔۔۔


تحریر ۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
===============
گنگ محل کمپلیکس گلبرگ لاھور کے بہت پیارے پرانے یار آج شام اکھٹے ھوئے جہنوں نے ایک لمبا عرصہ گنگ محل میں گزرا جن میں چیرمین فاروق اعوان، ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال خان ،ذوالفقار رشید ،شہزاد بھٹہ، خان زادہ خان ،طارق محمود اور ریحان خان شامل تھے ۔
چیرمین فاروق اعوان پرنسپل گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول فار ڈیف گلبرگ لاھور کی حیثیت سے 2013 میں ریٹائرڈ ھوئے تھے
پروفیسر محمد جاوید اقبال خان گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل میں لیکچرار اڈیالوجی رھے ھیں جاوید اقبال کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ آپ پاکستان کے پہلے اڈیالوجی کے لیکچرار تھے جاوید اقبال خان یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاھور میں اسٹینٹ پروفیسر تعینات ھوئے ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے کے سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ھوئے آج کل یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاھور میں کلاسز پڑھ رھے ھیں جاوید اقبال خان گنگ محل میں آنے سے پہلے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور لیکچرار خدمات دیتے رھے ہیں آپ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروگرام ایم اے / ایم ایڈ اسپشل ایجوکیشن کا سیلبس ترتیب دینے اور درسی کتب مرتب کرنے میں بڑا اھم کردار ادا کیا
طارق محمود گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل میں ھوسٹل سپرٹینڈنٹ رھے ھیں آج کل امریکہ ھوتے ھیں اور کچھ عرصے کے لیے پاکستان آئے ھوئے ھیں


ذوالفقار رشید گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول فار ڈیف گنگ محل سے سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ھوئے آپ پاکستان کے پہلے مایہ ناز سائن لینگویج ایکسپرٹ ھیں آپ پچھلے دنوں کافی بیمار رھے ھیں اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت بہتر ھیں
محمد ریحان خان بھی گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول فار ڈیف گنگ محل میں انسٹرکٹر رھے ھیں اور اسی حیثیت سے ریٹائرمنٹ حاصل کی آج کل اپنا ذاتی پریس چلا رھے ھیں
خان زادہ خان گورنمنٹ ٹریننگ کالج میں بطور جونیئر کلرک سینئر کلرک اسٹینٹ ایک لمبا عرصہ تک خدمات دیتے رھے ھیں آج کل اسی کالج میں بطور ایڈمن آفیسر تعینات ھیں
جب پرانے یار اکھٹے ھوتے ھیں تو پرانی یادیں کو خواب یاد کرتے ہیں آج کافی عرصہ بعد ھم سب دوست اکھٹے ھوئے ھیں جس کا کریڈٹ ریحان خان کو جاتا ھے
گپ شپ کے بعد اپنے ایک پرانے دوست طاھر علوی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی
اللہ تعالیٰ سب مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ھم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
================================