کوئین میری گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی پر ایک سیمینار ,صحت سہولت کارڈکے اعدادوشمارجاری , دین اسلام ہی ہماری اصل پہچان ہے ,


لاہور ( جنرل رپورٹر  )حکومت پنجاب ،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ زوالوجی کوئین میری گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں بطور مہمان خصوصی ڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہرہ مریم اور پرنسپل کوئین میری کالج ڈاکٹر ثمرہ عمران نے شرکت کی،اس موقع پر طاہرہ مر یم نے ڈینگی کے متعلق بچوں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے طالبات کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ڈینگی نے 1994میں کراچی کا رخ کیا بعد ازاں 2011میں ڈینگی نے زور پکڑا اور یہ ایک آگ کی طرح پھیلتا گیا ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایک انفیکشن ہے جو ایک خا ص وائر س کی وجہ سے ہو تا ہے۔ یہ ایک مخصوص مادہ مچھر کے کا ٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر اس وائر س کو متاثرہ انسان کا خون چوسنے کے دوران لیتی ہے اور دوسرے صحت مند انسان میں منتقل کر تی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈینگی بخار کی علامات اور اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔سیمینار کے دوران اپنے خطاب میں پرنسپل کوئین میری کالج ڈاکٹر ثمرہ عمران کا کہنا تھابارشوں کی وجہ سے ہر جگہ پانی اکھٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی کے بڑھنے کا امکان خطرناک حد تک زیادہ ہو گیا ہے۔ لیکن اب گورنمنٹ ڈینگی سے بچاو کے لیے مضبوط اقدام اٹھا رہی ہے اور اپنے فرائض بخوبی سر انجام د ے رہی ہے اسی سلسلے کو آگے بڑ ھاتے ہوئے انہوں نے طالبعلموں کو نصیحت کی کہ وہ ہر طرح کی احتیاطی تدابیراپنائے، پانی نہ اکھٹا ہونے دیں،مچھر دانی کا استعمال کریں اور ڈینگی سے محفوظ رہیں۔سیمینار میں گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج لاہورکی ڈینگی ٹیم کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر نادیہ ڈار اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
=============================

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے صحت سہولت کارڈکے اعدادوشمارجاری کردئیے صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیںڈینگی کے مریض بھی اب صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچلاہور27 ستمبر: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے صحت سہولت کارڈکے اعدادوشمارجاری کردئیے۔اعدادوشمارکے مطابق ابھی تک پنجاب میں 22لاکھ50ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی ہے۔ابھی تک پنجاب کی عوام تقریباً49ارب 60کروڑ روپے سے زائد کے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 799سرکاری ونجی ہسپتالوں کومنتخب کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ابھی تک 4لاکھ75ہزارسے زائدافرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت ڈائیلسزکروائے ہیں۔پنجاب میں ابھی تک 50ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ہے۔پنجاب میں ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے 42ہزارسے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری جبکہ1لاکھ80ہزار سے زائد خواتین نے سیزیرین آپریشن کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب میں ابھی تک 32ہزارسے زائد افرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے ہرنیہ کے مفت آپریشن کروائے ہیں اور ابھی تک 31ہزارسے زائدافرادنے ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے کیموتھراپی کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔عمران سکندربلوچ نے کہاکہ صوبہ میں ابھی تک 22ہزار سے زائدافرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے انجیوپلاسٹی کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔پنجاب میں ابھی تک 1لاکھ41ہزار سے زائد افرادنے آنکھوں کے مفت آپریشن کروائے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے مزیدکہاکہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈینگی کے مریض بھی اب صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

==============================

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ دین اسلام ہی ہماری اصل پہچان ہے جبکہ قرآنی احکامات اور اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی ہماری کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک ہمیں ہر معاملے میں راست بازی، اعتدال پسندی اور انصاف کا حکم دیتا ہے اور ہم اپنے دین اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنا کر صحیح معنوں میں دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارپرنسپل پروفیسر الفرید ظفرنے اسلامک سوسائٹی آف امیرالدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ”مقابلہ حُسنِ قرآت و نعت” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم بی بی ایس کی مختلف کلاسز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قرآن پاک کی تلاوت اور نعت خوانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقابلے میں قاریان نے خوش الحانی سے سامعین کی سماعتوں کو منور کیا جبکہ نعت خوان طلباء و طالبات نے نعتیہ کلام کے ذریعے جذبہ عشقِ رسولﷺ کا وارفتگی کے ساتھ اظہار کیا،تقریب میں معروف نعت خوان محمد اقبال نے بطور منصف شرکت کی اور جج کے فرائض سر انجام دینے کے علاوہ خود بھی کلام پیش کیا۔
اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال /امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر تھے جنہوں نے بچوں کے جذبہ عشقِ رسولﷺ کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے تلقین کی کہ ہم بطور مسلمان آپﷺ کو ہی اسوہ کامل مانتے ہیں جس کا ہمیں عملی طور پر بھی اظہار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل بالخصوص میڈیکل کے سٹوڈنٹس کا دین اسلام سے لگاؤ کا جذبہ خوش آئند امر ہے جو اُن کے زمانہ طالب علمی کے علاوہ عملی زندگی میں بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ مقابلے کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ شرکاء کی جانب سے طلبا و طالبات کے جذبہ ایمانی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسرز و انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
============================

لاہور ( جنرل رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی فیکلٹی اور انتظامی افسران کا اجلاس جناح کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں ہوا جس میں دوران ملازمت انتقال کرجانے والے سٹاف کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کیلئے حکومت پنجاب کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو سمری بنانے کی ہدایت کردی۔ مزید برآں یونیورسٹی پروگرامز میں رواں سال داخلوں کیلئے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ٹاسک دیدیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں سے قبل تمام ڈیپارٹمنٹ اپنا آڈٹ کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے دیگر یونیورسٹیوں کے ماہرین کی رائے بھی لی جائے گی۔ وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ پروگرامز کے آڈٹ کے بعد داخلوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اکتوبر میں نئی فیکلٹی کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا جبکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ پر صدر پاکستان میڈیکل کمیشن سے آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے جس میں پنجاب میں نومبر کے مہینے میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
===========================================

لاہور (جنرل رپورٹر )جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں محکمہ اوقاف پنجاب ،ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلیویژن کے زیر اہتمام سالانہ صوبائی مقابلہ نعت خوانی 29 ستمبر کو صبح 9 بجے ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر عصمت اللہ زاہدعزم وحید سر انجام دیں گے ۔ اس صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں ملک کے نامور نعت خواں اختر قریشی، جمشید چشتی اور سرور حسین نقشبندی منصفین کے فرائض انجام دیں گے جبکہ 15 سال سے 25 سال تک کے نعت خواں اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔
===================================