اسسٹنٹ کمشنر نے عدم پیشی پر عدالت سے معافی مانگ لی, نشیبی علاقوں سے سیلابی پانی کا انخلا نہ ہوسکا۔,ایک اور بچی کو پولیو کا شبہ , سرکاری اسکولوں میں پناہ لینے والے سیلاب متاثرین کا احتجاج

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے عدم پیشی پر عدالت سے معافی مانگ لی، عدالت سے معافی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ واپس لئے گئے ہیں وکیل عرفان تھیم،اسٹاف نے آگا ہ نہیں کیا،وزیر اعلی کی آمد،احتجاجی جلوسوں سے نمٹنے کے لئے فیلڈ میں تھا:اسٹنٹ کمشنر کا تحریری بیان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی یوسی ناوڑا کے رہائشی تاج محمد بروہی کی جانب سے علاقے سے سیلابی پانی کی نکاسی نہ کرنے اور داد رسی نہ کرنے کی دی گئی درخواست پر کیس کی سماعت کے دوران سیشن جج کی عدالت میں پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد شہزاد احمد کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے عدالت سے اپنی غیر حاضری پر معافی مانگ لی ہے،درخواست گزار تاج محمد کے وکیل عرفان احمد تھیم نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر تحریری طور پر معافی مانگی جس کے بعد عدالت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ واپس لئے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے تحریری بیان میں عدالت کو بتایا کہ آفیس کے اسٹاف نے22ستمبر کو عدالت کے نوٹس کے متعلق آگاہ نہیں کیا،جس کے باعث میں عدالت میں پیش نہیں ہو سکا،اس دن سٹیزن کمیٹی کے سول جج کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں تھا اس سے قبل وزیر اعلی سندھ کے21ستمبر کو دورے،فیلڈ ورک،احتجاجی جلوسوں سے نمٹنے اور ٹینٹ سٹی میں ریلیف کے کاموں میں مصروف تھااس لئے آفیس سے باہر تھا اسٹاف نے بھی نہیں بتایا عدالت سے غیر حاضری پر گہراافسوس ہے،اگلی سماعت پر ضرور پیش ہوں گامیری درخواست پر غور کیا جائے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
ضلع جیکب آباد میں برسات ختم ہوا ڈیڑہ ماہ کا عرصہ گذر چکا۔حکومت اور انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت دیہات اور شہروں کے نشیبی علاقوں سے سیلابی پانی کا انخلا نہ ہوسکا۔گندگی کے ڈھیر۔مچھروں کی بہتات اور بے تحاشا تعفن سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔ڈینگی وائرس۔ڈائریا۔جلدی امراض اور ملیریا کا جن بی قابو شرح اموات بڑھنے لگی۔روزانہ متعدد بچے فوت ہو رہے ہیں۔ راستے بند مریض راستوں میں ہی دم توڑنے لگے۔ارباب اقتدار صرف دوروں پر وقت ضایع کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد میں بارشوں کو ختم ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن پانی جوں کا توں کھڑا ہے حکومتی لاپرواہی اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث دیہاتوں اور شہروں کے نشیبی علائقوں میں 5 سے 2فوٹ تک سیلابی پانی کھڑا ہے پانی کے نکاس نہ ہونے سے ہر جگھ گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے اس کے علاوہ مچھروں کی بہتات اور بے تحاشا تعفن سے لوگوں کی زندگی زہر بن گء ہے اس کھڑے پانی کی وجہ سے ڈینگی۔ ڈائریا اور جلدی امراض کے وائرس حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں جبکہ ملیریا کا جن تو بے قابو ہوچکا ہے جس کے باعث خاص طور پر بچوں کی شرح اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے روزانہ کئی کئی بچے موت کے آغوش میں چلیجارہے ہیں پانی کی وجہ سے متعدد دیہات کا شہروں سے رابطہ منقطع ہے جس کی وجہ سے مریض راستے دم توڑ رہے ہیں مقتدر احباب خالی دوروں پہ وقت ضایع کر رہے ہیں عوام کا کسی کو خیال نہیں۔

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں مزید ایک اور بچی کو پولیو کا شبہ،بچی کی دونوں ٹانگیں مڑ گئی ہیں کمزوری کی وجہ سے گردن بھی لڑک گئی ہے مقامی ڈاکٹر کو بچی کے پولیو میں مبتلا ہونے کا یقین تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی اللہ رکھیو کالونی میں بارش متاثر مزید ایک بچی کو پولیو میں مبتلا ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ 5سالہ بادشاہ زادی ولد عبدالجبار برڑو کی دونوں ٹاگنیں مڑ گئی ہیں جس کے باعث بچی کا چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے،کمزوری کی وجہ سے گردن بھی ایک طرف لڑک گئی ہے،بچی کے ورثہ نے مقامی ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا جنہوں نے بچی کے پولیو میں مبتلا ہونے کا بتایا ہے بچی کو ٹھل تعلقہ ہسپتال بھی لے جایا گیا،معصوم بچی کے والد عبدالجبار برڑو نے بتایا کہ گزرشتہ پانچ ماہ سے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے ہیں جس کی وجہ سے میرے بیٹی پولیو میں مبتلا ہو گئی ہے،اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ڈاکٹر طفیل نے بتایا کہ بچی کے فضلے کے نمونے لیکر اسلام آباد؛لیبارٹری بھیجے جائیں گے اس کے بعد بھی معلوم ہوگا کہ بچی کو پولیو ہے یا نہیں،رپورٹ آنے سے قبل کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آبادمیں بارش متاثرین کی داد رسی نہ ہوئی،سرکاری اسکولوں میں پناہ لینے والے سیلاب متاثرین کا احتجاج،ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بارش متاثرین داد رسی نہ ہونے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں پناہ لینے والے متاثرین بے یارومددگار ہیں امداد نہ ملنے پر گورنمنٹ اسکول کے بارش متاثرین نے ایوان صحافت کے سامنے ضلع نتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظاہرین رمضان،رجب علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹوکن بھی جاری کئے گئے ہیں لیکن راشن نہیں دیا گیا اسکول خالی کرنے کے لئے دھمکایا جارہا ہے سٹیزن کمیٹی نے بھی اسکول کا دورہ کرکے داد رسی کی یقین دہانی کرائی لیکن تاحال کچھ نہیں ہوا،ڈی او سیکنڈر مشتاق سدہایو کے دفتر گئے ہمیں راشن دینے سے انکار کیا جا رہا ہے بارشوں میں ہمارے گھر تباہ ہو گئے اسکول میں پناہ لی ہماری مدد کرنے کے بجائے ہمیں دھمکایا اورامداد کے لئے دربدر کیا جا رہا ہے روینیو عملہ رات کی تاریکی میں فوڈ گودام سے راشن بھر کر بند بانٹ کررہے ہیں لیکن متاثرین کی مدد نہیں کی جار ہی اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں سیشن جج،ڈی سی اور دیگر حکام نوٹس لیں۔
============================