صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایلزائیمرز پاکستان کے تعاون سے ورلڈ ایلزائیمرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

لاہور(جنرل رپورٹر)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایلزائیمرز پاکستان کے تعاون سے ورلڈ ایلزائیمرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Jeeveypakistan.com

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر ذیدی، ڈاکٹر حسین جعفری سیکرٹری جنرل ایلزائیمرز پاکستان، ضیا حیدر رضوی صدر ایلزائیمرز پاکستان، ڈاکٹر اطہر جاوید، ڈاکٹر علی ہاشمی اور طلبا اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس تقریب کا مقصدایلزائیمرز کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں میں ایلزائیمرز کے بارے میں آگاہی اور شعورپیدا کرنا ہے۔ایلزائیمرز کے مریض عام مریضوں کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔پاکستان میں ایلزائیمرز کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ کے قریب ہے جن میں سے اکثر کی تشخیص نہیں ہوپاتی۔ پاکستان میں ایلزائیمرز کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ایلزائیمرز کی تشخیص کے لییڈاکٹرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ایلزائیمرز کے مریضوں کے لواحقین کے لیے ضروری ہے کہ ایلزائیمرز کے بارے میں جانیں تا کہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکے۔ایلزائیمرز پاکستان ملک بھر میں ایلزائیمرز اور ڈیمینشیا کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ صحت مند طرز زندگی سے ایلزائیمرز کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ایلزائیمرز کی بیماری ڈیمینشیا کی سب سے بڑی قسم ہے۔ ایلزائیمرز پاکستان اپنی سہولیات کا دائرہ کار بڑھا رہا ہے۔ ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی ڈیمینشیا سوسائٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ڈیمینشیا فرینڈز پروگرام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں مریضوں کے لواحقین کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشن کا اہتمام ماہوار بنیادوں پر کیا جائے گا۔پاکستان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہیجس کی وجہ سے ایلزائیمرز اور ڈیمینشیا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج ڈرامیٹک سوسائٹی کے طلبا نے ایلزائیمرز کی بیماری پر ایک ڈرامہ بھی پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔