انگلینڈ کے خلاف سیریز، قومی اسکواڈ نے کراچی میں رپورٹ کردی

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ نے کراچی میں رپورٹ کردی، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے ہوٹل میں رپورٹ کی۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم آج کراچی میں رپورٹ کریں گے۔
قومی اسکواڈ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گا، ٹریننگ سیشن سے قبل بیٹر شان مسعود اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔