آریان کی تصویر دیکھ کر شاہ رخ خان کو اپنی کون سی فلم کی یاد آگئی؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حال ہی میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آریان خان کے فوٹو شوٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
آریان خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ ایک ٹیبل سے چھلانگ لگا رہے ہیں۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی دلکش تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم کی تصویر شیئر کردی اور لکھا کہ ’میرا بیٹا مجھ پر گیا ہے‘۔

شاہ رخ خان نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں ہوں ناں‘ کی ہے، جس میں کنگ خان پائپ سے چھلانگ لگا رہے ہیں۔