نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ کے فاسٹ بولر آصف محمود کی ہیٹ ٹرک

ملتان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں سندھ کے فاسٹ بولر آصف محمود نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

26 سالہ آصف محمود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبر پختونخوا کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر نیاز خان، سرور آفریدی اور عمران خان سینیئر کی وکٹیں حاصل کیں۔

آصف محمود نے خیبر پختونخوا کے خلاف 3 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 میں کسی بھی بولر کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔