اہلیان ٹی اینڈ ٹی آبپارہ ھاوسنگ سوسائٹی رائے ونڈ روڈ لاھور کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سرگرمیاں

رپورٹ ۔۔۔بیورو چیف
=================
رانا اکمل صدر ٹی اینڈ ٹی آبپارہ ھاوسنگ سوسائٹی رائے ونڈ لاھور نے جیوئے پاکستان نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ھے پاکستان کی تاریخ کے سب سے المناک سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ملک بھر شدید تباہی و نقصانات ھوئے ھیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ھوا ھے وطن عزیز کا تقریباً 76 فیصد حصہ سیلابی


و طوفانی بارشوں کی وجہ ڈوب چکا ھے ھمارے پاکستانی بہن بھائی کھلے آسمان تلے زندگی کے دن گزارنے پر مجبور ھیں
رانا اکمل نے بتایا کہ پاکستان حکومتوں کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی ادارے بھی اپنے سیلاب زدگان کی ھر ممکن مدد کر رھے ھیں انہوں نے مزید بتایا کہ سوسائٹی

نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امدادی کیمپ قائم کیا جس میں سوسائٹی ممبران نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا مالی امداد کے علاؤہ روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء جن میں بستر ، کپڑے ، جوتے ، ادویات اور کھانے پینے کا سامان وافر مقدار میں جمع ہو چکا ہے اس کے علاؤہ تقریباً آٹھ لاکھ روپے جمع ھو چکے ھیں
سید فرمود احمد سیکرٹری جنرل سوسائٹی اور ملک طارق انچارج امدادی کیمپ نے بتایا کہ جمع ھونے والی نقد رقم سے

انتظامی کمیٹی نے 200 گھرانوں کیلئے راشن بیگ تیار کروائے ہیں ایک راشن بیگ مبلغ 2500 روپے میں تیار ہوا ہے اس طرح 200 بیگز کی مالیت 500000 روپے بنی ہے اس کے علاوہ 25 عدد انٹرنیشنل کوالٹی کے ٹینٹ خریدے ہیں ایک ٹینٹ کی قیمت 20000 ہزار روپے ہیں

اس طرح 25 عدد ٹینٹس مبلغ 500000 میں تیار ہوئے ہیں اس وقت تک ہم مبلغ 10 لاکھ روپے کا سامان خرید چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کے رھائشی رانا قاسم کیوان فارمیسی کی جانب سے لاکھوں روپے کی مختلف دوائیاں بھی امدادی سامان میں شامل ھیں سوسائٹی کی جانب سے جمع کیا گیا امدادی سامان جمعہ کو ڈی جی خان روانہ کر دیا گیا ھے جو الحمد اللہ ڈی جی خان پہنچ چکا ھے جو آج ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی قیادت میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا


چیرمین فاروق اعوان اور شہزاد بھٹہ کلک شکیل فاروقی لورز آف چلڈرن نے سوسائٹی کے صدر رانا اکمل و دیگر عہدیداران کے ساتھ ساتھ اہلیان سوسائٹی کے جذبہ ایثار و خدمات کو سراہتے ھوئے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ھی اصل عبارت ھے اس لیے کلک شکیل فاروقی لورز آف اسپشل چلڈرن نے سوسائٹی کے ھمراہ شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخی کی سب سے نازک صورتحال سے دو چار ھے ناگہانی قدرتی آفات سے اربوں روپے کا مالی و جانی نقصان ھو چکا ھے
شہزاد بھٹہ نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی و دیگر سرگرمیاں ختم کرکے تمام قوم کو اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ھے
============================