اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں نسیم شاہ سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹنے میں مصروف ہیں

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں۔

ایشیا کپ کے سُپراوورمیں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں نسیم شاہ کے 2 یادگارچھکے سوشل میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں۔

ایسے میں بھارتی اداکار ہ سُربھی جیوتی بھی افغانستان کے خلاف پاکستانی باؤلر کی کارکردگی پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے پہلے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی اور پھر گزشتہ روز افغانستان کے خلاف اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بین الاقوامی میں اپنی پہچان بنالی ہے ۔

بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں۔
===================https://www.aaj.tv/news/30297977/==================