شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے۔

نئے شاہ برطانیہ چارلس نے اپنے بیان میں کہا کہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں اس نقصان کو ملک، دولت مشترکہ کے ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں کیسا محسوس کیا جائے گا۔

اہلِ خانہ اور مجھے یہ بات تقویت دے گی کہ ملکہ کو ہر ایک سے عزت اور گہری محبت ملی۔

نو منتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ ملکہ ایلزبتھ وسیع تر برطانیہ کی روح تھیں۔
https://jang.com.pk/news/1133610